عالمی معیار کا بحری میوزیم قائم کرنے وزیر اعظم مودی کا زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

عالمی معیار کا بحری میوزیم قائم کرنے وزیر اعظم مودی کا زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بحری امور سے وابستہ اسٹاک ہولڈروں کو عالمی معیار کے بحری میوزیم کے قیام کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا تاکہ ہندوستان کی شاندار تاریخ کو پیش کیاجاسکے۔ بحریہ کے قومی دن پر وزیر اعظم نے بحری شعبے کے وفد کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ ہندوستان کے پاس جہاز سازی کی بہترین صلاحیت ہے اور اسے میک ان انڈیا کے ایک جز کے طور پر بڑھایاجانا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی بحری وراثت پانچ ہزار برس قدیم ہے۔ وفد کی قیادت کررہے جہاز رانی کے وزیر نتن گڈ کری نے وزیر اعظم کے کوٹ کے دونوں جانب جھنڈا چسپاں کرکے اس مو قع کو یادگار بنادیا۔ گڈ کری نے جہاز رانی کے شعبے میں وزیر اعظم کے ذریعہ صلاحیت کے فروغ کے پلان کی تفصیلات بتائیں۔ نتن گڈ کری کی زیر قیادت بحری شعبہ کے ایک وفد نے بحریہ کے قومی دن کے موقع پر آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی بحری وراثت کی تاریخ تقریباً پانچ ہزار سال پرانی ہے ، اس وقت قدیم ترین مشہور بندرگاہ لوتھل تھا ۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح کے ایک بحری میوزیم کے قیام کے لئے تمام حصے داروں سے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی تاکہ ہندوستانی تاریخ کے اس پرفخر پہلو کا مظاہرہ کیاجاسکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شپ بلڈنگ کے شعبے میں ہندوستان کے پاس زبردست صلاحیت ہے اور میک ان انڈیا مہم کے ایک حصے کے طور پر اسے جاری رہنا چاہئے ۔ مسٹر گڈ کری نے جہاز رانی کے شعبے میں ہنر مندی کے فروغ سے متعلق منصوبوں کی جانکاری وزیر اعظم کو دی ۔

PM Modi calls for top-notch maritime museum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں