ای پی ایف کے غیر کارکرد اکاؤنٹس میں بھاری رقم بے مصروف موجود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

ای پی ایف کے غیر کارکرد اکاؤنٹس میں بھاری رقم بے مصروف موجود

نئی دہلی
یو این آئی
ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے غیر کارکرد اکاؤنٹس میں27,448,54کروڑ روپے کی بھاری رقم پڑی ہوئی ہے ۔ پارلیمنٹ کے ساتھ شراکت کردہ سرکاری اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ اس نے ایسی رقم کی شناخت کے لئے ارکان کی اعانت کے لئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں ۔، مہاراشٹرا ملازمین کی جانب سے کمائی گئی6765کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ سہر فہرست ہے جو بنا استفادہ پڑی ہوئی ہے۔ کرناٹک3,013,63کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔ جس کے بعد دہلی2,430,61کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے ۔ اس رقم سے استفادہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ دیگر ریاستوں میں جہاں غیر کارکرد اکاؤنٹس میں بھاری رقم پڑی ہوئی ہے ان میں گجرات، ٹاملناڈو ، مغربی بنگال اور اتر پردیش شامل ہیں ۔ ای پی ایف او نے اس کے ارکان کو منفرد مستقل نمبرس الاٹ کئے ہیں جو اس کو آجرین کی مداخلت کے بغیر ارکان کی شناخت کا اہل بنائے گا۔ یو ایے این اپنے تمام ملازمین کے لئے ایک رکن کا ایک مرکزی نمبر ڈیزائن کیا ہے ۔ یہ سسٹم پی ایف رقم کی زیادتی کو پورٹیبل بنانے کو یقینی بنائے گا۔ جب بینکس اکاؤنٹس، آدھار اور پیان کارڈ کی تفصیلات ارکان کے یو اے این ڈاٹا بیس میں شامل کئے جائیں گے اور ملازمت کی تبدیلی پر آجر کی جانب سے توثیق کی جائے گی۔ ای پی ایف او نے ارکان کی ان کے غیر کار کرد اکاؤنٹس کی شناخت میں اعانت کے لئے ایک پورٹیل کا بھی آغاز کیا ہے ۔ ای پی ایف ایکٹ کے تحت احاطہ کردہ ارکان کی تنخواہ سے منہا کی جانے والی پی ایف کی رقم کے لئے اکارکان کو الاٹ کردہ یو اے این کی تعداد گزشتہ24فروری کو زائد از4.31کروڑ روپے کی ایک کم رقم تھی ۔ حکومت نے عوام کی اطلاع کے لئے وقت بہ وقت الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے توسط سے شعوربیداری مہمین شروع کی ہیں۔ اس وقت ای پی ایف کے زائد از1310414443ارکان ہیں اور حکومت نے حال ہی میں6500روپے ماہانہ کی سیلنگ کو بڑھا کر15000روپے ماہانہ کیا ہے تاکہ ای پی ایف قانون کا اطلاق زیادہ سے زیادہ ملازمین پر کیا جاسکے ۔

Whopping Rs 27,448 Crore locked in EPF inoperative accounts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں