متھرا میں مسلم سرپنچ نے مندر تعمیر کروایا - فرقہ وارانہ اتحاد کی مثال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

متھرا میں مسلم سرپنچ نے مندر تعمیر کروایا - فرقہ وارانہ اتحاد کی مثال

متھرا
پی ٹی آئی
ملک میں فرقہ وارانہ اتحاد کی ایک تابناک مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسلم سر پنچ اجمل علی شیخ(موضع سہار) نے ضلع متھرا کے موضع میں ایک مندر تعمیرا کرایا۔ تعمیر کاکام 8ماہ قبل ہی شروع ہوا تھا ۔ مندر کے افتتاح کی مذہبی تقریب کل منعد ہوئی۔ شیخ نے بتایا کہ’’شیواجی اور ہنومان جی کی مورتیوں کی پران پرتیشٹا(مذہبی تقریب) ویدک بھجنوں کی گونج میں کل انجام دی گئی ۔ مندر سے متصل چند کمرے پجاریوں اور(درشن کے لئے)آنے والے دیگر افراد کے لئے عنقریب تعمیر کئے جائیں گے۔‘‘شیخ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس تعمیر پر اپنی جیب سے زائد از 4لاکھ روپے خرچ کئے ہیں ۔ اس مندر کی تعمیر پر یوپی کے سابق وزیر لکشمی نارائن چودھری نے شیخ کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ’’ اس لائق ستائش تعمیر سے دونوں فرقے یقینی طور پر قریب آئیں گے ۔‘‘

Muslim village head builds temple in Mathura district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں