لکھوی معاملہ میں اندازے نہ لگائے جائیں - ہندوستان کو پاکستانی ہائی کمشنر کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

لکھوی معاملہ میں اندازے نہ لگائے جائیں - ہندوستان کو پاکستانی ہائی کمشنر کا مشورہ

پاکستان نے آج ہندوستان سے کہا ہے کہ ممبئی دہشت گرد حملے سے متعلق معاملہ میں وہ اٹکلیں نہ لگائے۔اس لئے کہ اس کے مبینہ سازشی زکی الرحمن لکھوی کا معاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے ۔ ہندوستان نے اس ماہ کے اوائل میں اس وقت کافی برہمی ظاہر کی تھی جب اسلام آباد کی ایک عدالت نے لشکر طیبہ کے لیڈر لکھوی کو ضمانت پررہا کرنے کے احکام جاری کئے ۔ لکھوی پر ممبئی میں26/11دہشت گر دحملوں کے اصل سازشی ہونے کا الزام ہے۔ ہندوستان کی برہمی کے بعد اسے30دن کے لئے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج یہاں تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے چنانچہ اس پر انتظار کرنا چاہئے ، بہتر ہے کہ اس پر اٹکلیں نہ لگائی جائیں ۔ ذکی الرحمن لکھوی اور چھ دیگر افراد پر2008کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اسے روبہ عمل لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ان حملوں میں 166افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں ۔ اسلام آباد میں14مارچ کو لکھوی کو عوامی سلامتی نظم کے تحت مزید 30دن کے لئے اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اسے عدالت سے ضمانت ملنے کے بعدجیل سے رہا کیاجانے والا تھا ۔ عبدالباسط سے جب مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ کے متنازعہ ٹوئٹس کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے اس پر تبصرہ سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر وہ کچھ نہیں بولیں گے کیونکہ( وہ ) ہمارے مہمان خصوصی تھے ۔ یاد رہے کہ پاکستان ہائی کمشن پر پڑوسی ملک کے قومی دن کی تقریب میں وی کے سنگھ نے حکومت کی نمائندگی کی تھی۔ لیکن تقریب کے فوری بعد انہوں نے ٹوئٹس پر اپنی شرکت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

Lakhvi case sub-judice, no need to jump the gun: Pak envoy Abdul Basit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں