کیرالا اسمبلی میں تشدد کا واقعہ - بائیں بازو ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-16

کیرالا اسمبلی میں تشدد کا واقعہ - بائیں بازو ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

تھرواننتام پورم
پی ٹی آئی
کیرالا اسمبلی میں13مارچ کو پیش آئے غیر معمولی پر تشدد واقعہ کے سلسلہ میں اپوزیشن کے چندارکان اسمبلی کے خلاف پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بجٹ پیشکشی کے دوران ایل ڈی ایف کے ارکان نے توڑ پھوڑ مچادی۔ اسمبلی سکریٹری کی شکایت پر نامعلوم اپوزیشن ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔شکایت میں کہا گیا کہ تشدد کی وجہ سے اسمبلی میں تقریباً5لاکھ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ۔ شکایت میں تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی خواہش کی گئی ہے ۔ یہ ہنگامہ اس وقت ہوا جب اپوزیشن نے وزیر فینانس کے ایم منی کو ان کے خلاف شراب رشوت معاملہ کے پیش نظر بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس پر توڑ پھوڑ مچائی ۔ ان کی کرسی گرادی اور وہاں موجود کمپیوٹرس اور لاؤڈ اسپیکرس کو نقصان پہنچایا ۔ اس موقع پر حکمراں اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ ان واقعات پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پی ساتا سیوم نے کہا کہ وہ اس کی رپورٹ صدر جمہوریہ کو روانہ کریں گے ۔ انہوں نے غیر اخلاقی رویہ میں ملوث ارکان اسمبلی کے خلاف مناسب کارروائی پر بھی زور دیا۔

Kerala Assembly Violence: Opposition Hartal Disrupts Normal Life

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں