ایس این بی
ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی اور ٹی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے پربھا کرنے وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈوپر الزام عائد کیا کہ وہ برقی، آبپاشی کے لئے پانی اور دیگر متعلقہ امور پر تلنگانہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ آج تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی جاری رکھنے پر تلنگانہ عوام وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو معاد نہیں کریں گے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کی ترقی کے خلاف سازش کررہے ہیں ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ ہم یہ سب کچھ مزید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو چاہئے کہ وہ کم از کم اب ریاست تلنگانہ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے سے احتراز کریں ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش گزشتہ8ماہ سے تلنگانہ کو اس کا جائز حصہ دینے سے انکار کررہی ہے اور اب وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو و تلنگانہ عوام کو اپنے دورہ تلنگانہ کے ذریعہ اشتعال دلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام این چندرا بابو نائیڈو کے مذموم ارادوں سے واقف ہیں اور وہ نائیڈو کو معاف نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے عہدیداروں نے دہلی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران تلنگانہ کو برقی میں اس کا حصہ دینے سے انکار کیا جب کہ این چندرا بابو نائیڈو کریم نگر میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ این چندرا بابو نائیڈو حکومت کارپوریشنس کی تقسیم دریائے کرشنا و گوداوری کے پانی میں حصہ داری ، اور ہائی کورٹ کی تقسیم کی مخالفت کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ ہائی کورٹ کی تقسیم کے لئے مرکز پر دباؤ ڈالنے میں ناکام ہے ۔ اور تلگو دیشم پارٹی کی تائید کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 8ماہ سے برقی دینے سے انکار کا مقصدحکومت تلنگانہ کے لئے مسائل پیدا کرنا ہے ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ سابق میں زراعت کو بیکار قرار دینے والا بیان جاری کرنے کے بعد کسانوں کی تائید میں نائیڈو کا اظہار خیال مضحکہ خیز ہے ۔ انہوں نے این چندرا بابو نائیڈو کے اس تبصرہ کی مذمت کی کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے تلگو دیشم پارٹی قائدین کو خریدا جارہا ہے ۔ انہوں نے نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس پی وائی ریڈی ، جوپڑی پربھاکر اور دیگر کو تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دینے کے لئے خرچ کی گئی رقم سے متعلق وضاحت پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ نائیڈو نے حیدرآباد کو ترقی دینے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ تلنگانہ راشٹراسمیتی رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ عوام کے مسائل پر مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔
Jagadish Reddy criticized Andhra Pradesh Chief Minister N Chandrababu Naidu
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں