بحرینی اسپتال کے ہندوستانی ملازمین تنخواہوں سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-12

بحرینی اسپتال کے ہندوستانی ملازمین تنخواہوں سے محروم

منامہ
آئی اے این ایس
بحرین کے ہاسپٹل کے200ملازمین میں کئی ہندوستانی شامل ہیں جنہیں کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں ادا کی گئی اور اب وہ اپنی ملازمت ختم کرنے کے درپے ہیں ۔یہ ورکرز جو کلینرس ، اٹنڈرس، سیکوریٹی گارڈ کے کام انجام دیتے ہیں ۔ انہیں اکثر کھانہ بھی میسر نہیں ہوتا ،۔ بعض وقت انہیں ہم چندہ کرکے مدد کرتے ہیں ۔ گلف ڈیلی نیوز کے حوالہ سے نرس نے یہ اطلاع دی ۔ کئی ڈاکٹرس، جن میں ہندوستانی اور یورپین ہیں جو معاہدہ کے پابند ہیں وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے ، کیونکہ ان کی خدمات کافی طویل ہیں اور کچھ بقایاجات بھی ہیں جو انہیں ملنے ہیں۔ انٹر نیشنل ہاسپٹل بحرین کی(آئی ایچ بی) کے ایک نمائند جس نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شر ط پر بتایا کہ اس کے لئے مریضوں کو ذمہ دار ٹھہرایا کیونکہ مریض اپنے بلز ادا نہیں کرتے ۔ دریں اثناء ہاسپٹل کے نرس اور ڈاکٹرس اپنی نوکریوں کو بڑ ے پیمانے پر چھوڑنے کے لئے مجبور ہورہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران14نرسوں نے ملازمت چھوڑ دی کیونکہ انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تھیں ۔ ہماری تنخواہیں200بحرینی دینار530الرس سے زائد)اور350دینار، درمیان نرسوں اور دیگر زمروں کے لئے ہیں، جب کہ ڈاکٹرس کو600سے زائد بحرینی دینار ادا کئے جاتے ہیں ۔ ہمارے ہوم لونس( قرضہ جات) کارلونس، فیس، کرایہ اور دیگر اخراجات ہیں ۔ ہم نہیں جانتے کہ اب کس سے مدد حاصل کریں ایک ملازم نے یہ بات بتائی ۔ بحرینی وزارت محنت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہاسپٹل مینجمنٹ اپنے اسٹاف(عملہ) کو بہت جلد ادائیگی کا وعدہ کرچکا ہے اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں وزارت سے ربط قائم کریں اگر انہیں اپنی ادائیگی کا انتظار ہے ۔

Indian employees of Bahrain hospital go without pay for months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں