انڈونیشیا میں مکان کی خریدی پر بیوی مفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-12

انڈونیشیا میں مکان کی خریدی پر بیوی مفت

House-for-sale-in-Indonesia-with-free-wife
سلیمن(انڈونیشیا)
اے ایف پی
انڈونیشیا میں مکان برائے فروخت کا ایک اشتہار آن لائن دیا گیا ہے جس کے مطابق ایک خاتون جو مکان فروخت کرنا چاہتی ہے ، اس کی پیشکش میں ایک غیر معمولی خصوصیت یہ ہے کہ خاتون نے مفت شادی کی پیشکش کی ہے۔ انٹر نیٹ اشتہار کا زیادہ تر حصہ باقاعدہ مکان کے بارے میں ہے اور کہا گیا ہے کہ سنگل اسٹوری جائیداد ، دو کمروں اور دو باتھ رومس، پارکنگ کی جگہ اور فش پانڈ(والے مچھلی) کے شکار والا چشمہ بھی ہے ، لیکن خریدار کے لئے یہ شرط بھی رکھی ہے جو ایک ’شاذونادر‘‘ پیش کش ہے ۔ جب آپ مکان خریدیں گے تو آپ کو مالک مکان( خاتون) سے شادی کرنا ہوگی ۔40سالہ بیوہ اور بیوٹی سیلون کی وہ مالک بھی ہے جس کے مکان ے سامنے کار پارکنگ بھی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ پیشکش سنجیدہ خریداروں کے لئے ہے، قیمت پر سمجھوتہ ممکن نہیں ۔ مکان سلیمن میں ہے جو کہ جاوا کا ایک جزیرہ ہے جہاں اس کی قیمت75000ڈالر ہے ۔ یہ پیشکش تیزی کے ساتھ انڈونیشیا میں انٹر نیٹ یوزرس کے درمیان پھیل گئی ۔ ایک یوزر نے بتایا کہ مکان فروخت کئے جانے کے باوجود وہ مکان پر خاتون کی ملکیت ہوگی ۔ لیانامی خاتون نے اے ایف پی کو بتایا کہ اشتہار کا رد عمل حیران کن رہا کیونکہ صحافیوں کو وہاں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا جو انٹر ویو لینا چاہتے ہیں ۔ پولیس اس اکثریتی مسلم قدامت پسند ملک کی پولیس بھی خاتون سے کئی سوالات کررہی ہے ۔ پولیس اس اشتہار کی تصدیق کررہی ہے جو کہ غیر مناسب ہے لیکن میں نے اس سے کہہ دیا ہے کہ میرے ذہن کی پیداوار نہیں ہے ۔ دو بچوں کی ماں نے اپنی جائیداد کی فروخٹ میں دستور سے مشورہ طلب کیا۔ پراپرٹی ایجنٹ نے خریدار حاصل کرنے یہ ترکیب بتائی ، جس سے وہ ایک شوہر بھی حاصل کرسکتی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ کچھ خریداروں وہاں پہنچے لیکن تفصیلات بتانے سے خاتون نے انکار کردیا۔

Indonesia: House for sale comes with 'free wife'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں