پی ٹی آئی
دنیا کو بہتر مقام بنانے اور اسکی صورتگری میں موقر نوبل انعامات کی حصہ داری پر بنی ایک نمائش کا اہتمام جاریہ ماہ کے اواخر میں ہوگا ۔ محمد راشد المکتوم فاؤندینشن کے منیجنگ ڈائرکٹر جمال بن حوارب نے کہا کہ ہم نہایت فخر و افتخار کے ساتھ نوبل میوزیم کی نمائش کا انعقاد کررہے ہیں جس کے ذریعہ نوبل انعامات کے ذریعہ دنیا کو بہتر مقام بنانے اور اس کی صورتگری میں حصہ داری سے عالمی عوام کو آگاہ کیاجائے گا۔یہ پروگرام اشاعت علم اور اس کی منتقلی سے متعلق ہمارے اختراعی طریقہ کار کی تلاش سے متعلق مسلسل کوششوں پر مبنی ہے ۔ یہ بات ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ ہم دبئی کے باشندے ہیں جو خطہ میں اشاعت علم کا مرکز ہے ۔ ہم پورے اعتماد کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس نمائش کے انعقاد سے نوبل میوزیم سے متعلق بیداری میں اضافہ ہوگا اور اشاعت علم کے مقاصد سے زیادہ سے زیادہ افراد، آگاہ ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی نیچرل سائنس میں افراد کی دلچسپیوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ تخلیقی علم کے ذریعہ ثقافت اور نیچرل سائنسیز پر مباحث کے نئے دروازے کھلیں گے ۔ نوبل میوزیم کے ڈائرکٹر عولوف عاملین نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ نمائش نوبل میوزیم کی بین الاقوامی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے جسے نوبل فاؤنڈیشن نے2001میں شروع کیا تھا ۔ دی نوبل پرائز ، آئیڈیاز چینجنگ دی ورلڈ کے زیر عنوان نمائش کا انعقاد دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں29مارچ کو عمل میں آئے گا جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ نوبل میوزیم کی سفری نمائش نئی دہلی ، رویوی جنیریو اور ساؤ پاؤلو کے بعد بعد دبئی میں ہورہی ہے ۔
Exhibition on Nobel Prizes to be held in Dubai
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں