آرٹ آف لیونگ کے بانی روی شنکرکو داعش کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-29

آرٹ آف لیونگ کے بانی روی شنکرکو داعش کی دھمکی

آرٹ آف لیونگ نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ اس کے بانی روی شنکر کوحالیہ ملیشیا دورہ کے دوران بین الاقوامی دہشت گرد گروپ داعش کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ۔ یہاں جاری ایک بیان میں اے او ایل نے کہا ’’تین دھمکی بھرے خطوط تین مختلف ایڈریس پر موصول ہوئے جو ملیشیا میں ہمارے ڈائریکٹر اور جس ہوٹل میں روی شنکر نے قیام کیا اس کے جنرل منیجر کے پتہ پر ملے ایک خط جس پر ایڈریس انگریزی اور عربی میں لکھا ہوا تھا کے مطابق’’ہم متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ہندوستانی گروروی شنکر ملیشیا یا کسی دیگر مسلم ملک میں پاؤں پھیلاتے ہیں ان کے ساتھ ایسا ہوگا‘‘ اس میں ایک سر کٹے ہوئے انسان کی تصویر دکھائی گئی ہے ۔ کورئیر کے ذریعہ بھجوائے گئے مکتوب میں مزید لکھا ہوا ہے کہ ہم ایسے مختلف مقامات کو نشانہ بنائیں گے جہاں ان کی سر گرمیاں جاری ہوں اور ان کی وجہ سے ہزاروں انسان مارے جائیں گے ۔ اس خط میں روی شنکر پر ایران اور عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔اے او ایل نے بیان میں مزید کہا کہ ہم نے اس دھمکی کے تعلق سے ملیشیا میں ہندوستانی سفارت خانہ، مقامی عہدیداران اور پولیس کو مطلع کردیا ہے ۔

Sri Sri Ravi Shankar's 'Art of Living' gets ISIS threat letters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں