Hinduja brothers, Lakshmi Mittal occupy top positions in UK's Asian Rich List
ایشیا کی متمول شخصیتوں کی2015کی فہرست میں سر فہرست101افراد کی جملہ دولت54.48بلین پونڈس ہوگئی ہے ۔ جس میں گزشتہ سال کے مقابلہ2.95بلین پونڈس کا اضافہ ہوا ہے ۔ جب کہ ہندو جا برادرس اور لکشمی متل پہلے اور دوسرے مقام پر ہیں۔ این آر آئی صنعتکاربھائیوں جی پی ہندو جا اور ایس پی ہندو جا کی دولت میں جن کے کئی کاروبار ہیں دو بلین پونڈس کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر15.5بلین پونڈس ہوگئی ہے لیکن اسٹیل کے صنعت کار لکشمی متل کی دولت2.3بلین پونڈس کی کمی کے ساتھ9.7بلین پونڈس ہوگئی ہے۔ کیونکہ اسٹیل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے ۔2015کے ایشیاء کے متمول افراد کی فہرست کے مطابق ایشیاء کے101دولت مند صنعتکاروں کی 2015کی فہرست ایشین میڈیا اینڈ مارکٹنگ گروپ کے ایک جریدہ ایسٹرن آئی کی جانب سے شائع کی گئی ہے ۔ فہرست میں شامل افراد کی مجموعی دولت میں گزشتہ سال کی بہ نسبت 5.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سرکردہ این آر آئی صنعتکارو کپارو گروپ کے بانی صدر نشین لارڈ سوراج پال کو725ملین پونڈس کی مجموعی دولت کے ساتھ فہرست میں بارہواں مقام ملا ہے جس میں سابقہ برس کی بہ نسبت25ملین پونڈس کی کمی ہوئی ہے ۔ متمول ایشیائی افراد کی فہرست میں دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ سال ہندو جا بھائیوں کے لئے انتہائی کامیاب رہا ہے ۔ انہوں نے وائیٹ ہال میں قدیم جنگ کے دفتر کو حاصل کیا ہے جہاں کبھی برطانیہ کے جنگ کے وقت کے وزیر اعظم سرونسٹن چرچل کا دفتر تھا ۔ انہوں نے مبینہ طور پر اس کو دوبارہ ترقی دینے کے لئے300ملین پونڈس میں حاصل کیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں