باسرہ عادل آباد کے طلبہ کا ناسا کو ارسال کردہ پراجکٹ بین الاقوامی سطح پر تیسرے نمبر پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-30

باسرہ عادل آباد کے طلبہ کا ناسا کو ارسال کردہ پراجکٹ بین الاقوامی سطح پر تیسرے نمبر پر

Basar-IIIT-students-NASA-project-tandur-girl
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں !!
خلاء میں انسان زمین کی طرح روزمرہ کی زندگی گزار سکتے ہیں ،تانڈور کی طالبہ دویاامریکی خلائی ادارہ "ناسا"کو قائل کروانے میں کامیاب
ناسا کو ارسال کردہ پراجکٹ بین الاقوامی سطح پرتیسرے نمبر پر ،مئی میں ٹورنٹو میں منعقدہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں کریں گی شرکت

کینیڈہ کے ٹورنٹو میں ہونے والی امریکی حکومت کی ایجنسی ناسا ( دی نیشنل ایرو ناٹیکل اینڈ اسپیس اڈمنسٹریشن )کی بین الاقوامی سائنسی کانفرنس میں شرکت کیلئے تانڈور کی ساکن ایک طالبہ دویا کا انتخاب عمل میں آیا ہے تانڈور کے شاہی پور علاقہ کے شری راملو اور سندھیا رانی کی ہونہار بیٹی دویا ضلع عادل آباد کے باسرہ کے ٹریپل آئی ٹی میں سال دوم کی طالبہ ہے اپنی تانڈور آمد پر اس نے اس سلسلہ میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کے کالج کی پانچ ساتھیوں نے ملکر ایک پراجکٹ تیار کیا جس کے تحت خلاء میں انسانی زندگی کا قیام کس طرح! کے عنوان پر تحقیق کا آغاز کیا گیا اس طرح ہر ایک نے ایک ایک نکتہ کا مقرر کرلیا اور آغاز میں ایل ۔ 1، ایل ۔2،ایل ۔3، ایل ۔4 اور پھر ایل ۔5کا انتخاب کیا گیا دویا نے بتایا کہ خلاء میں کشش ثقل ( گراویٹی ) نہیں ہوتی جسے وہاں ہمیں خود تیار کرنا ہوتا ہے اس طرح انسانی زندگی کے روزمرہ مراحل کا انتخاب کیا گیا جس کے لئے مالی صرفہ بالکل کم ہوتا ہے اور انسانی زندگی کیلئے لازمی ہوا ، پانی اور دیگر ضروریات کوخود انہوں نے تخیل دیا اور خلاء میں انسانوں کے قیام کی غرض سے مکانات کی تعمیر کو بھی اس پراجکٹ میں شامل کیا گیا اور اس پراجکٹ میں ٹریپل آر فارمولہ استعمال کیا گیا سیکل کی مدد سے برقی کی تیاری کو بھی اس میں شامل کیا گیا ۔ دویا نے دعویٰ کیا کہ انکی جانب سے تیار کردہ پراجکٹ کے تحت خلاء میں 4؍لاکھ انسان قیام کرسکتے ہیں ۔ دویا نے بتایا کہ انکے اس پراجکٹ کو " اوستھنا" کا نام دیا گیا اوراس پراجیکٹ کی تمام تفصیلات 15؍فروری کو بذریعہ کورئیرامریکی خلائی ادارہ " ناسا" کو روانہ کی گئی اس پراجکٹ کا جائزہ لینے کے بعد ناسا نے انہیں مطلع کیا کہ ان کے اس پراجکٹ کو بین الاقوامی سطح پر تیسرا مقام حاصل ہوا ہے
اور اس پراجکٹ کو پیش کرنے کیلئے ناسا کی جانب سے کینیڈہ کے ٹورنٹو میں 20؍ مئی تا 24؍مئی ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو بھی کیا گیا ہے دویا نے بتایا کہ انکا گروپ ماہ مئی میں اس کانفرنس میں شرکت کی غرض سے کینیڈہ جانے والا ہے اور وہاں کانفرنس میں اس پراجکٹ کو واضح کرتے ہوئے پیش کیا جائیگا اس سلسلہ میں دویا اس پراجکٹ اور کانفرنس میں شرکت کو لیکر مسرور ہے اور اس کا کہنا ہیکہ یہ سب والدین اور اساتذہ کی ہمت افزائی کے باعث ہی ممکن ہو پایا ہے ۔

تصویر میں اوستھنا پراجکٹ کا ڈیزائن اور طالبہ دویا اپنے والدین شری راملو اور سندھیا رانی کیساتھ ۔۔۔۔
تصویر : یحییٰ خان (ایس این بی)

NASA invites Basar IIIT students to present their project in Canada

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں