خلیجی ممالک کے صنعا کے بجائے عدن میں سفارتخانے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

خلیجی ممالک کے صنعا کے بجائے عدن میں سفارتخانے

کویت اپنے خلیجی حلیفوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے جنگجوؤں کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعاء کے بجائے عدن میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کافیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ کو نانے اور وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ صدر عبدربو منصور ہادی کی آئینی حیثیت کی حمایت کے فریم ورک کے تحت کویت نے شہر عدن میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے6وزرائے خارجہ کی جانب سے کئے گئے ایک معاہدہ کے مطابق کیا گیا ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس ہفتہ اعلان کیا تھا کہ وہ عدن میں اپنے یمنی سفارتخانوں کو دوبار ہ کھولیں گے ۔

Gulf countries reopen Yemen embassy in Aden, instead of Sanaa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں