ڈاکٹر ذاکر نائک کو کنگ فیصل انٹرنیشنل پرائز 2015 عطا کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

ڈاکٹر ذاکر نائک کو کنگ فیصل انٹرنیشنل پرائز 2015 عطا کیا گیا

Dr-Zakir-Naik-received-2015-King-Faisal-International-Prize
ہندوستان کے ممتاز اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو جومذاہب کی تقابلی اسٹڈی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اسلام کے لئے ان کی خدمات پر5زمروں میں سعودی عرب کے نئے حکمراں و خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باوقار کنگ فیصل انٹر نیشنل پرائز2015 ء (KFIP) عطا کیا۔ اس انعام کے عطا کرنے کے لئے ایک شاندار اور متاثر کن تقریب کل یہاں معقد ہوئی۔ کے ایف آئی پی کے ذریعہ5زمرہ جات یعنی اسلام کی خدمت ، اسلامیات، عربی زبان و لٹریچر، طب اور سائنس میں افراد اور اداروں کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیاجاتا ہے ۔ ہر انعام قلمی تحریر کردہ عربی صداقت نامہ،24قیراط کے ایک یادگار گولڈ میڈل(200گرام) اور2لاکھ ڈالر کے چک پر مشتمل ہوتا ہے ۔ انعام عطا کرنے کی تقریب میں سعودی وزراء ، سینئر سرکاری عہدیداروں ، ارکان شاہی خاندان کے علاوہ ماہرین تعلیم اور ممتاز اسکالرس بھی موجود تھے ۔ اس تقریب کے موقع پر ویڈیو گرافی کے ذریعہ پیش کردہ اپنے خطاب میں ذاکر نائک نے کہا کہ’’اسلام وہ واحد مذہب ہے جو ساری انسانیت کے لئے امن لاسکتا ہے ۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ49 سالہ ذاکر نائک جو ممبئی میں پیدا ہوئے ہیں، ہندوستان میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر ہیں اور دنیا کے انتہائی معروف، غیر عربی داں اسلامک اسکالر ہیں ۔ انہیں کے ایف آئی پی انعام، اسلام کے لئے ان کی خدمات اور اسلام کے بارے میں زندگی بھر تدریس ، مذاہب کے تقابلی جائزہ پر ان کی اسٹڈی اور’’پیس چیانل‘‘ کے قیام و نیز ایک تقابلی مذہبی ٹی وی چیانل کے قیام پر عطا کیا گیا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ذاکر نائک کو دہشت گردی پر ان کے نقاط نظر پر مغرب سے تنقیدوں کا سامنا بھی رہا ہے ۔2010ء مین حکومت برطانیہ نے اپنے ملک میں ان کے داخلہ پر امتناع عائد کردیاتھا اور کہا تھا کہ ذاکر نائک کا ’’طرز عمل ناقابل قبول ہے ۔‘‘ کے ایف آئی پی پانے والی دیگر شخصیتوں میں سعودی عرب کے عبدالعزیز بن عبدالرحمن کاکی(اسلامک اسٹیڈیز زمرہ) شامل ہیں ۔

Dr. Zakir A. Naik, president of the Islamic Research Foundation of India, received the 2015 King Faisal International Prize (KFIP) for Service to Islam.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں