جرمنی میں طیارہ حادثہ کے بعد سوگ کا ماحول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

جرمنی میں طیارہ حادثہ کے بعد سوگ کا ماحول

لفتھانسا کی سبسیڈی ایر لائن جرمن ونگس حادثہ کے بعد ملک کے عوام صدم سے دوچار ہیں اور طول و عروض میں رنج و غم کا ماحول ہے ۔ فرانس کے پہاڑی علاقہ میں طیارہ حادثہ میں 144مسافرین کے علاوہ6ارکان عملہ بھی ہلاک ہوگئے ۔ بارسیلونا سے ڈزلڈ ورف تک سفر کے دورانA320پروز کے مسافرین میں67جرمن شہری بھی شامل تھے ۔ ان میں16طلباء اور دو ٹیچرس پر مشتمل ایک گروپ بھی شامل تھا ۔ تقریباً45اسپینی شہری بھی اس حادثہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمن ونگس در حقیقت جرمنی کی اہم ترین ایر لائن لفتھانسا کی ایک سبسیڈی کفایتی ایر لائن ہے جس کے عہدیداروں نے بتایا کہ تمام مسافرین کی شہریت معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ144مسافرین کے علاوہ چھ ارکان عملہ بھی ہلاک ہوگئے اور کسی کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے کہا کہ انہیں اس اطلاع سے دلی تکلیف پہنچی ہے کہ جرمنی ، فرانس اور اسپین کے شہری طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوگئے اور ان ممالک میں سوگ کا ماحول ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام متاثرین کے ارکان خاندان کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نارتھ رائین ویسٹو ہیلیا کے ریاستی وزیر اعلیٰ کے ساتھ مقام حادثہ کا دورہ کریں گی جس کا مقصد راست طور پر حالات کی تفصیلات معلوم کرنا ہے ۔ انہوں نے مہلوکین کے خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کا بھی عہد کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تباہی کے اسباب معلوم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ جرمن صدر جواثم گاگ پیرو کے دورہ پر تھے جسے مختصر کرکے وہ واپس آگئے ۔ گاک نے اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔ جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹینمیر نے مقام حادثہ کے دورہ کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک انتہائی خوفناک منظر دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے ارکان خاندان کے رنج و غم میں ہم متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور جرمن عوام کو ان افراد کے غم میں برابر کا شریک ہونا چاہئے۔ برلن میں وزارت خارجہ نے ایک بحرانی انتظامی ٹیم تشکیل دی ہے جس کا مقصد متاثرین کے ارکان خاندان کے ساتھ اور تحقیقاتی ٹیموں کے ساتھ حادثہ کا سبب معلوم کرنے میں مکمل تعاون ہے ۔ جرمنی کی شہری فضائی تاریخ میں یہ انتہائی تباہ کن واقعہ ہے ۔

German town in mourning after crash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں