جی-20 چوٹی کانفرنس میں شریک عالمی قائدین بشمول نریندر مودی کی شخصی تفصیلات کا افشا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

جی-20 چوٹی کانفرنس میں شریک عالمی قائدین بشمول نریندر مودی کی شخصی تفصیلات کا افشا

وزیر اعظم نریندر مودی ، دنیا کے ان31قائدین میں شامل ہیں جن کی شخصی تفصیلات پر ، غیر شعوری طور پر G-20 چوٹی کانفرنس میں گویا سمجھوتہ کیا گیاتھا ،یعنی ان تفصیلات کا فشا ہوا تھا۔ یہ چوٹی کانفرنس، سال گزشتہ آسٹریلیا میں منعقد ہوئی تھی ۔ اخبار گارجین کی اطلاع کے بموجب آسٹریلیا ئی امگریشن ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم نے اتفاقی طور پر ایک ای میل غلطی کی اور G-20 قائدین کی چوٹی کانفرنس میں شریک سربراہان حکومت کے پاسپورٹ نمبرات، ویزا نمبرات اور دیگر شخصی شناختی تفصیلات بھیج دیں۔(یہ چوٹی کانفرنس گزشتہ نومبر میں برسین میں منعقد ہوئی تھی) محکمہ امگریشن کے اس ملازم نے ان قائدین کی تفصیلات، ایشین کپ فٹبال ٹورنمنٹ کے منتظمین کو بھیج دی تھیں ۔ جن قائدین کی تفصیلات کو بے نقاب کیا گیا تھا ان میں مودی کے علاوہ صدر امریکہ بارک اوباما، پوٹین صدر روس، انجیلا مرکل(چانسلر جرمنی) شائی جنگ پنگ( صد ر چین)،شنزوایبے(وزیر اعظم جاپان) جوکوویڈوڈو(صدر اندونیشیا) اور ڈیوڈ کیمرون(وزیر اعظم برطانیہ) شامل ہیں ۔ گزشتہ7نومبر کو ڈاٹا کی اس خلاف ورزی سے آسٹریلیا کے محکمہ امگریشن اور وسیع تر پروٹیکشن کو مطلع کیا گیا اور فوری مشورہ طلب کیا گیا۔ آسٹریلیا کے محکمہ امیگریشن ووسیع تر پروٹیکشن کے ویزا سرویسس ڈیوژن کے ڈائرکٹر نے آسٹریلیائی پراؤیسی کمشنر سے ربط قائم کیا اور فوری مشورہ طلب کیا تاہم اس اخبار نے دعویٰ کیا کہ رازداری کے اس افشاء سے متعلق عالمی قائدین کو اطلاع دینا ضروری نہیں سمجھا گیا۔ اس ای میل ، آسٹریلیا کے آزادی اطلاعات قوانین کے تحت حاصل کیا گیا ۔ اس ای میل میں جو قواعد شکنی ہوئی ہے اس کو ایک ملازم سے منسوب کیا گیا ہے جس نے غلطی سے ایک مقامی آرگنائزینگ کمیٹی( ایشیا کپ) کے ایک رکن کو یہ ای میل بھیجا۔ ایشیا کپ مقابلے گزشتہ جنوری میں آسٹریلیا میں ہوئے تھے ۔ متعلقہ عہدیدار نے لکھا ہے کہ’وہ شخصی اطلاع جس کا افشا ہواہے ، نام، تاریخ پیدائش، عہدہ ، قومی سطح پر موقف ، پاسپورٹ نمبر، ویزا گرانٹ نمبر اور ویزا ذیلی کلاس سے متعلق ہے ۔ اس خلاف ورزی کا سبب انسانی غلطی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ خود کار خانہ پری کے کام کی چیکنگ میں، مائیکرو ساٹ آؤٹ لک میں کچھ ناکامی ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ای میل، ایک غیر متعلق شخص کو بھیج دیے گئے تھے۔ عہدیدار متعلقہ نے لکھا ہے کہ اس معاملہ کو فوری طور پر اور راست طور پر میرے علم میں لایا گیا ۔ ای میل وصول کرنے والے نے فوری طورپر مطلع کیا اور مجھے اطلاع ملی کہ یہ ای میل کسی غلط شخص کو بھیجے گئے ہیں ۔

Personal details of world leaders accidentally revealed by G20 organisers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں