2/مارچ نئی دہلی/کوچی پی ٹی آئی
مرکز نے آج نیشنل بک ٹرسٹ کے صدر نشین کی حیثیت سے سینئر ملیالم رائٹر اسے سیتھو مادھون کی میعاد سات ماہ پہلے ختم کردی اور آر ایس ایس کے ترجمان کے سابق ایڈیٹر کو ان کی جگہ مقرر کردیا ۔ نیشنل بک ٹرسٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پنج جنیہ کے سابق ایڈیٹر بلدیوسنہا کو ٹرسٹ کا نیا صدر نشین مقرر کیا گیا ہے ۔ سیتھو مادھون جو سیتھو کے نام سے مشہور ہیں ستمبر میں سبکدوش ہونے والے تھے لیکن ان کی میعاد کم کردی گئی۔ مصنف کو مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے گزشتہ ماہ طلب کیا تھا۔ اور استعفیٰ دینے کے لئے کہا تھا ، مصنف نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ میری میعاد 12ستمبر کو ختم ہونے والی تھی۔ تین دن قبل مجھے اشارہ ملا کہ حکومت اس عہدہ پر اسکے قریبی کسی ساتھی کو لانا چاہتی ہے ۔ یہ اشارہ استعفیٰ روانہ کرنے کے لئے میرے لئے کافی تھا۔Former editor of RSS mouthpiece appointed NBT chairman
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں