پھوٹ کے ایجنڈہ پر اپوزیشن کی مودی حکومت پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-03

پھوٹ کے ایجنڈہ پر اپوزیشن کی مودی حکومت پر تنقید

صدر جمہوریہ کے خطبہ کے لئے اظہار تشکر پر مباحث کا سلسلہ راجیہ سبھا میں جاری ہے اور آج سیکولر ازم کا مسئلہ موضوع بحث بنا۔ اپوزیشن کانگریس کے کئی ارکان نے حکمراں بی جے پی اور اس کی حلیفوں پر ان کے مبینہ پھوٹ کے ایجنڈہ پر تنقید کی ۔ کانگریس کے اشونی کمار نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز تقریریں کرنے والوں کے خلاف لب کشائی کے لئے وزیر اعظم کو9ماہ کیوں لگ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں اقلیتوں پر حملے دیکھے گئے ، گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور نفرت انگیز تقریریں کی گئیں۔ کیا اس طرح کے نظریات کے ساتھ ہندوستان کومتحد رکھاجاسکتا یا ترقی دی جاسکتی ہے ۔ کمار نے کہا کہ نفرت انگیز ریمارکس ملک کی روح پر گہرے زخم چھوڑ گئے اور جمہوری دھارے کو کمزور کردیا ۔ کمار نے مزید الزام لگایا کہ ارکان پارلیمنٹ اور دیگر کئی افراد کے ٹیلیفونس قومی سلامتی کے تحفظ کے نام پر سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے ٹیاپ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختار عباس نقوی سے کہا کہ وہ دفتر وزیر اعظم تک یہ مطالبہ پہنچادیں کہ نجی زندگی کے حق پر حملہ فی الفور بند کیاجائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں