پرواز کرنے والی پہلی کار کی 2017 میں فروخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

پرواز کرنے والی پہلی کار کی 2017 میں فروخت

First-flying-car-sale-in-2017
لندن
پی ٹی آئی
دو نشست پر پرواز کرنے والی کار جو کسی بھی کھلی سڑک سے پرواز کرے گی اس کی فروخت2017کے اوائل میں متوقع ہے جس کے ساتھ عالمی سطح پر شخصی ٹرانسپورٹ میں نمایاں تبدیلی واقع ہوگی ۔ اس کی تیار کنندگان نے یہ بات بتائی ۔ چیک کی تیار کردہ گاڑی زمین پر160کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلے گی ۔ اور دو پنکھوں کے ساتھ200کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی ۔ کار 150فٹ گھاس پر اتر سکتی ہے جس کی960کلو میٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت ہوگی ۔ یہ یوروپ میں اسے کسی بھی سڑک ٹرافک میں استعمال کیاجاسکتا ہے اور اسے زمین سے اڑان بھرنے صرف750فیٹ کھلی اور صاف سڑک درکار ہوگی ۔ گاڑی کے تیار کنندگان نے امید ظاہر کی کہ اس سے عالمی سطح پر شخصی ٹرانسپورٹ تبدیلی آئے گی ۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ 2017تک اسے بازار میں لانے کے قابل ہوجائیں گے ۔ سی ای او لواکین کمپنی جو راج وکولک نے یہ بات بتائی ۔ ہمیں اس کے لئے ایر پورٹس کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ یہ اسی طرح ہوگی جیسا کہ یوبرا اور فلائنگ لفٹ مارکٹ میں ہوتے ہیں ۔ کئی استعمال کنندگان اسے انتہائی مفید محسوس کریں گے ۔ کار اب آخری مرحلہ میں ہے جو آٹو پائلٹ( خود کار) سے لیس ہے ۔ جس میں پیرا شوٹ ہنگامی حالات کے لئے ہے اور امید کی جارہی ہے کہ گھر گھر اس سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ ورکنگ ماڈل کو صرف10ماہ میں تیار کرلیا گیا ۔ کارناہمور سڑک سے بھی اڑان بھر سکتی ہے تاہم اسے اس بارے میں کچھ رکاوٹیں ہیں کہ آخری طیارہ کو کہاں پرواز کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ہم نے ابھی اس کی قیمت اور گاڑی کی اجرائی کی تاریخ مقرر نہیں کی۔

First real flying car will go on sale in 2017

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں