اترپردیش میں وی ایچ پی کا رام مہااتسو - ڈرون کیمروں سے نگرانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-25

اترپردیش میں وی ایچ پی کا رام مہااتسو - ڈرون کیمروں سے نگرانی

لکھنو
پی ٹی آئی
وشوا ہندو پریشد رام نومی تقاریب عظیم الشان رام مہا اتسو کے طور پر منانے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ ایسے میں مقامی(فیض آباد، ایودھیا) پولیس، ڈرون کیمروں کے ذریعہ ان تقاریب پر نظر رکھنے والی ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس فیض آباد اومیش چندرا سریواستو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہاں ہم26مارچ تا28مارچ جاری رہنے والے میلہ کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کررہے ہوں گے ۔ ایام سب سے زیادہ عروج یا ہجوم کے ایام ہوں گے ۔ ان دنوں میں ہجوم پر کنٹرول کے لئے نظر رکھی جائے گی ۔اسی دوران وی ایچ پی نے ڈرون کیمرے استعمال کرنے سے متعلق پولیس کے فیصلہ پر قدرے شبہ یا اندیشہ کا اظہار کیا ہے ۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا کہ ہمارے سیکوریٹی نقطہ نظر سے یہ(ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا اقدام) صحیح ہے لیکن اگر اس سے صرف وی ایچ پی پروگرام کو نشانہ بنانا مقصود وہ تو یہ غلط ہے ۔ رامائن میں ’’پنچ وٹی‘‘گارڈن یعنی مذہبی خطوط پر وی ایچ پی نے ملک کے ہر موضع میں پانچ درخت(پودے) لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر ہندو گھرانہ کو تلسی کا پودا تحفہ میں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہندوؤں میں تلسی کے پودے کو مقدس سمجھاجاتا ہے ۔ شرد شرما نے کہا کہ سنتوں مہنتوں کی رائے یہ ہے کہ ہندوسماج کو ا پنی مذہبی عقیدہ اور روایات کو اہمیت دینا چاہئے ۔

Drone cameras to monitor VHP's Ram Mahotsava

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں