پی ٹی آئی
چین ا س سال اپنے دفاعی بجٹ میں تقریباً10فیصد کا اضافہ کرے گا ۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج یہ بات کہی ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک حملوں سے غیر محفوظ ہے اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی بہ نسبت پچھڑا ہوا ہے ۔ چین کے دفاعی بجٹ میں گزشتہ12.2فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا جو کئی سال سے دوہرے ہندسے میں اضافہ کررہا ہے ۔ ملک کی اعلیٰ مقننہ کے سالانہ اجلاس کے ترجمان نے باہویں نیشنل پیپلز کانگریس( این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے ایک دن قبل دفاعی بجٹ میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ۔ اس نے کہا ہے کہ صحیح تعداد کل ایک بجٹ رپورٹ میں شائع کی جائے گی۔ پانچ برسوں میں تقریباً 10فیصد کی شرح ترقی کمتر ین ہوسکتی ہے ۔ تاہم سست رفتار معاشی ترقی گزشتہ7.4فیصد تک گرنے کے باوجود یہ پانچواں سال ہوگا کہ مسلسل دفاعی بجٹ میں2ہندسی اضافہ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ2015معاشی ترقی مزید گراوٹ کا شکار ہوگی۔ چین کو ایک ایسی فوج کی ضرورت ہے جو اس کی قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ کرسکے ۔سچائی یہ ہے کہ چین کی مسلح افواج (اور بیرونی ہم منصب) کے درمیان مجموعی آلات کی اصطلاحوں میں ہنوز ایک خلیج ہے اور ہم کو مزید وقت کی ضرورت ہے ۔ فوکے حوالہ سے سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے قومی دفاع اور اس کی فوج کی جدید کاری کے لئے مالی مدد کی ضرورت ہے اور وہ ہنوز حملوں سے غیر محفوظ ہے اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی بہ نسبت پچھڑا ہوا ہے ۔ فونے کہا کہ یہ ایک سبق ہے جو ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور مزید کہا کہ چین کی دفاعی پالیسی نوعیت کے لحاظ سے مدافعت پر مبنی ہے ۔
China's Military Budget Increasing 10% for 2015, Official Says
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں