چین کا دلائی لامہ کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-12

چین کا دلائی لامہ کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اشارہ

بیجنگ
پی ٹی آئی
کئی برسوں میں پہلی بار دلائی لامہ کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے چین نے آج کہا ہے کہ تبت کے لئے آزادی اور ہمالیائی ریاست کے لئے عظیم تر خود اختیاری سے ہٹ کر متعلقہ مسائل پر تبت کے روحانی رہنما سے مذاکرات کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ دلائی لامہ ان کی علیحدگی پسندی کے موقف کو ترک کردیں گے اور ایک درمیانی راستہ اپنائیاں گے ۔ چیف کی پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نسلی اور مذہبی کمیٹی کے سربراہ زدہوینگ نے یہ بات کہی۔ چین کی مشاورتی مقننہ پارٹی نے یہاں ایک میڈیا بریفنگ میں یہ بات کہی جب کہ79سالہ تبت کے روحانی رہنما پر خود سوزی کے احتجاج بھڑکاتے ہوئے تبت کو عدم استحکام سے دوچار کارنے کا الزام عائد کیا جس میں زائد از 120شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ زوہو نے تاہم کہا کہ چین آزادی سے ہٹ کر متعلقہ مسائل پر دلائی لامہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔ چین کو امید ہے کہ مستقبل میں وہ جانہیں گے کہ وہ غلط کام کررہے ہیں اور اپنے موقف کو صحیح کریں گے اور تبت میں گڑ بڑ کر روکیں گے اور متعلقہ مسائل پر غوروخوض کے لئے ہم سے ربط پیدا کریں گے ۔ ہم آزادی اور متعلقہ مسائل کے تعلق سے بات چیت نہیں کریں گے اور ان کے ساتھ دیگر مسائل پر ہم بات چیت کرسکتے ہیں ۔

China hints at resuming talks with Dalai Lama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں