سیف علی خاں سے پدما شری خطاب واپس لینے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-16

سیف علی خاں سے پدما شری خطاب واپس لینے کا امکان

مرکزی وزارت داخلہ نے ممبئی پولیس سے کہا کہ ایک ریستوراں میں جھگڑا جس میں پدما شری خطاب یافتہ سیف علی خاں شامل تھے متعلق رپورٹ جو گزشتہ سات ماہ سے زیر التوا ہے ، پیش کرنے میں تیز اقدام کرے ۔ ایک آر ٹی آئی جہد کار کی جانب سے پیش کردہ شکایت جسمیں مطالبہ کیا گیا کہ ممبئی کی ایک عدالت کی جانب سے اداکار کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے پیش نظر قابل احترام سیول اعزاز واپس لیاجائے ، وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ آڑ ٹی آئی درخواست کے جواب میں وزارت داخلہ نے کہا کہ مبینہ جھگڑے کے بارے میں ممبئی پولیس سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اور وہ اس کی منتظر ہے ۔ آر ٹی آئی جہد کار سبھاش اگر وال کی درخواست کے جواب میں وزارت نے کہا کہ سیف علی خاں کے تعلق سے وزارت کی جانب سے روانہ کردہ مکتوب نمبر1/3112014پبلک مورخہ20اگست2014ممبئی پولیس کو موصول ہوا ہے۔ معاملہ کی جلد یکسوئی کے لئے ممبئی پولیس کی یاددہانی کی گئی ہے ۔

Centre likely to take back Saif Ali Khan's Padma Shri Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں