قطب شاہی گنبدوں کی بحالی - مرکز کی ہریٹیج فہرست میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

قطب شاہی گنبدوں کی بحالی - مرکز کی ہریٹیج فہرست میں شامل

حکومت ہند نے8ہر پٹیج سائٹس کی فہرست میں قطب شاہی حکمرانوں کی آخری آرام گاہ گنبدان قطب شاہی کو بھی شامل کیا ہے جن کی بحالی کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ یہاں لینڈ اسکیپنگ ، سائنیج، پارکنگ، معذورین کے لئے سہولتیں اور بیت الخلاء مہیا کرنے کی تجویز ہے ۔ اپنی بجٹ تقریر میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اعتراف کیا کہ ملک کے بیشتر25کلچرل ورلڈ ہیر پٹیج سائٹس ہنوز سہولتوں سے محروم ہیں اور ان کی بحالی کی ضرورت ہے ۔ قدیم عمارتوں کے محافظین نے قطب شاہی گبندوں کو مرکزی اسکیم میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ حکومت جلد سے جلد وسائل مہیا کرے گی ۔ دیگر ہر پٹیج سائٹس جن کی شناخت کی گئی ہے میں گرجا گھر اور قدیم گووا کے کانونٹس، کرناٹک میں ہمپی، کنبل کڑھ اور راجستھان کے دیگر پہاڑی قلعے ، گجرات میں رانی کی واو، پٹن ، لیہہ پیالیس، لڑاکھ واراناسی مندر، جیلان والا باغ امرتسر شامل ہے۔ آغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے پہلے ہی قطب شاہی گنبدان کامپلکس میں لینڈ اسکیپ کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ دہلی میں ہمایوں کے مقبرہ کی کامیابی کے ساتھ بحالی کی گئی ۔ ریاستی محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ رسمی طور پر ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی گئی۔7گنبدان ہی نہیں بلکہ130ایکر پر محیط علاقہ میں150شاندار عمارتیں ہیں جنہیں منصوبہ بندی کے ذریعہ بحال کرنے کی ضرورت ہے جس سے سماجی، معاشی اور ثقافتی فروغ حاصل ہوگا ۔ کنوینر انٹاچ حیدرآباد انورادھا نے گنبدان قطب شاہی کو بحالی کے لئے منتخب کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی ورثہ کی ہرپٹیج عمارتیں ہیں ۔ اگرچیکہ آغاز خان ٹرسٹ فار کلچرل نے اس کا کام شروع کیا ہے ۔ اس کامپلکس کی بحالی کے لئے مزید رقم کی ضرورت ہے ۔ ممتاز تاریخ داں ایم اے قیوم نے مرکزی حکومت کے اقدام کی ستائش کی ہے ۔

Centre identifies Qutb Shahi tombs for restoration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں