1/مارچ حیدرآباد یو این آئی
حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے برقی توانائی کے کفایتی اقدامات کے عوض مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش کو سرمایہ کاری اور برقی بچت کی سر گرمیوں کو روبل عمل لانے میں ملک کی بہترین ریاست قرار دیا ہے ۔ اس اقدام کے ایک حصہ کے طور پر وزارت برقی کے عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور انرجی افیشینسی سرویسس لمٹیڈ( ای ای ایس ایل) کے مشترکہ وینچر نے10مارچ کو قومی سطح کی ایل ای ڈی تیاری صنعتوں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح آندھرا پردیش کے ویزر بلدی نظم و نسق اے گریدھر ، سکریٹری توانائی اجئے جین ، ڈسکامس کے سی ایم ڈیز ، میونسپل کارپوریشن کے سینئر نمائندے اور تحفظ توانائی مشن، نئی و قابل تجدید توانائی کے نمائندے و دیگر سینئر عہدیداراجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ڈائرکٹر جنرل بیورو آف انرجی افیشینسی ڈاکٹر اجئے ماتھر ، سرکردہ لائٹنگ صنعتوں کے سی ای اوز اور نمائندے بھی اجلاس میں موجود رہیں گے ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے صارفین کے لئے قابل بھروسہ برقی سربراہی پر زور دیا ہے ، ریاست بھر میں 2015-16کے دوران بی ای ایل پی پروگرام کی تکمیل کے لئے نشانہ مقرر کیا ہے۔ ریاستی تحفظ توانائی مشن ایس ای سی ایم کے بموجب دیگر کلیدی محکموں کے تعاون سے محکمہ برقی نے توانائی بچت کی سرگرمیوں کو روبہ عمل کانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا ہے ۔ اس موقع پر ای ای ایس ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر نے خصوصی طور پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے توانائی بچت پر غیر معمولی توجہ دی ہے ۔
توانائی بچت کی سر گرمیوں کے نتیجہ میں ریاست اے پی ، دیگر تمام ریاستوں کے لئے ایک رول مادل بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بچت کو یقینی بنانے کے فوائد قومی سطح پر ہوں گے ۔ گھریلو شعبہ میں لگ بھگ35لاکھ ایل ای ڈی بلبس کی تقسیم مکمل ہوگئی ہے ۔ گریٹر وشاکھا پٹنم میونسپل کارپوریشن میں لگ بھگ80 ہزار ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس پہلے مرحلہ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ اطلاع کے بموجب توانائی بچت پروگراموں کو روبہ عمل لانے حکومت ایک ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ گول میز کانفرنس میں توقع ہے کہ کلیدی امور اور ایل ای دی اسٹریٹ لائٹنگ سسٹمس کو روبہ عمل لانے درپیش چیالنجس اور گھریلو شعبہ میں ڈی ای ایل پی اسکیم پر تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ گھریلو ، کمرشیل اور صنعتی صارفین کو24گھنٹے برقی سربراہی کے ایک حصہ کے طور پر حکومت اے پی نے ان اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں