ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے فلیٹس کی تلاشی - سی بی آئی کا دھاوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے فلیٹس کی تلاشی - سی بی آئی کا دھاوا

کولکتہ
یو این آئی
اداکار و ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تیپس پال جن کے فلیٹس کی سی بی آئی نے پرسوں تلاشی لی تھی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا پیشکش کیا ہے ۔ دو مرتبہ لوک سبھا کے لئے منتخب اور خانگی ٹیلی ویژن چیانل کے بانی تپس پال نے کہا کہ جب بھی سی بی آئی نے انہیں طلب کیا انہوں نے اس کا جواب دیا وہ قابل احترام لوگ ہیں اس لئے جب بھی طلب کریں گے میں پہنچ جاؤں گا ۔ سی بی آئی نے روزویلی گروپراپرٹی پر4مارچ کو دھاوا کیا تھا۔ سی بی آئی کا انسداد رشوت ستانی شعبہ روز ویلی گروپ میں رقمی لین دین کے معاملہ کی تحقیقات کررتا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ مالیاتی ریگولیٹری اداروں کی جانب سے اعتراضات کے باوجود مارکٹ سے ہزاروں کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔ سی بی آئی نے ملک بھر کے 47مقامات پر دھاوے کئے جن میں تپس پال کے 2فلیٹس شامل ہیں جن کی تلاشی لی گئی ہے۔ سی بی آئی نے بتایا تھا کہ روزویلی کے سربراہ گوتم کندو کے فلیٹ سے چند دستاویزات برآمد ہوئے ہیں اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی سی بی آئی نے تپس پال کے فلیٹس پر دھاوے کئے۔ اس وقت تپس پال پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی میں موجود تھے تاہم وہ چہار شنبہ کی رات کولکتہ واپس آگئے۔ وہ توقع کررہے ہیں کہ سی بی آئی اس معاملہ میں انہیں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کرے گی ۔ اسی دوران گوتم کندو نے ایک ٹی وی چیانل کوبتایا کہ تپس پال ان کی کمپنی کے ایک ڈائرکٹر ہیں اور اس کامپلکس میں ان کے3فلیکٹس ہیں جبکہ سی بی آئی نے2کی تلاشی لی اور ایک فلیٹ مقفل تھا ۔ تلاشی کے وقت تپس پال کی بیوی نندنی موجود تھیں۔ تپس پال نے بتایا کہ وہ روز ویلی کمپنی کے فکم ڈیویژن میں صرف 6ماہ سے کام کررہے ہیں ۔ کروڑ ہا روپے کے شاردا چٹ فنڈ اسکام میں کئی سیاست دانوں اور شخصیتوں کے نام سامنے آئے ہیں اور اب روز ویلی گروپ پراجکٹس میں بھی کئی لوگوں کے نام سامنے آرہے ہین ۔، سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹویٹ اور سی بی آئی نے تحقیقات شروع کی ہیں۔ مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا جوٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ہیں کے علاوہ رکن راجیہ سبھا کنال گھوش، سابق مرکزی وزیر متنگ سنگھ اور دیگر اس اسکام میں جیل میں ہیں ۔

Rose Valley chit fund case: CBI raids Trinamool Congress MP Tapas Paul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں