کالا دھن بل کو کابینہ کی منظوری - دس سال قید بامشقت کی گنجائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

کالا دھن بل کو کابینہ کی منظوری - دس سال قید بامشقت کی گنجائش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بیرونی ملک میں جمع کالا دھن اور غیر قانونی اثاثوں کو بے نقاب کرنے کے لئے مرکزی کابینہ نے آج سخت دفعات کے ساتھ ایک بل کو منظوری دی جس کے تحت ایسے جرائم کے لئے دس سلا قید بامشقت کی سزا کی گنجائش بھی ہوگی ۔ سرکاری ذرائع نے وزیر اعظم نریندرمودی کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بارے میں کہ اکہ کابینہ نے غٰر معلنہ بیرونی آمدنی و اثاثے جات (نئے محصول کے نفاذ) بل2015کو منظوری دے دی ہے ۔ اس بل کی ایک شق کے تحت جس کا اعلان بجٹ میں کیا گی اتھا ، یہ جرم ناقابل ضمانت ہوگا اور خاطیوں کو سیٹلمنٹ کمیشن سے رجوع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور آمدنی و اثاثے چھپانے پر محاصل کے تین سو فیصد حصے کا جرمانہ لگایاجائے گا۔ یہ بل انکم ٹیکس ریٹرنس کے عدم ادخال یا غیر قانونی اثاثوں کے ناکافی انکشاف کو قابل سزا جرم قرار دے گا جس کے تحت سات سال قید با مشقت کی سزا دی جائے گی۔ بیرونی اثاثوں سے متعلق ٹیکس چوری اور آمدنی و اثاثے چھپانے پر دس سال قید با مشقت کی سزا بھی دی جاسکے گی ۔ چونکہ یہ منی بل ہے اسے صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد لوک سبھا میں پیش کیاجائے گا ۔امکان ہے کہ ایک ماہ کے وقفہ کے لئے لوک سبھا کی کارروائی ملتوی ہونے سے قبل اسے پیش کیاجائے گا ۔ حکومت بیرونی ممالک میں جمع کالا دھن کے مسئلے پر کارروائی کے لئے کافی دباؤ تھا کیونکہ بی جے پی اور نریندر مودی نے گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات کے دوران اس سلسلے میں سرگرمی سے مہم چلائی تھی اور ایسی غیر قانونی دولت واپس لانے کے لئے جلد کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔ افراد، ادارے، بینکس اور مالیاتی ادارے ایسے جرائم میں اعانت پر قانونی کارروائی اور جرمانے کے لائق ہوں گے ۔

Cabinet approves Bill to unearth black money, Black money Bill proposes 10 years' jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں