بی ایچ ای ایل تلنگانہ میں پاور پلانٹس تعمیر کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

بی ایچ ای ایل تلنگانہ میں پاور پلانٹس تعمیر کرے گی

برقی تیاری کے آلات بنانے والی مرکزی حکومت کی ملکیت کمپنی بھارت ہیوی الیکٹریکل لمٹیڈ نے آج کہا ہے کہ وہ تلنگاہن اسٹیٹ پاور جنریشن کارپوریشن لمٹیڈ( ٹی ایس جینکو)کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے لاگتی270میگا واٹ کے چار پاور پلانٹس کی تعمیر عمل میں لائے گی ۔ یہ پراجکٹ ضلع کھمم کے منو گرو میں قائم کیاجائے گا ۔ ٹی ایس جینکو اور بی ایچ ای ایل انتہائی تیز رفتاری سے تعمیری کام انجام دیں گے جس کے نتیجہ میں اندرون 24ماہ یہاں سے برقی پیداوار کا آغاز ہوجائے گا ۔ پراجکٹ کے لئے مختلف منظوریاں حاصل کی جارہی ہیں ۔ کمپنی نے یہ بات اپنے ایک بیان میں بتائی ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں حکومت تلنگانہ کی ملکیت ٹی ایس جینکو نے ریاست میں ایک پاور پراجکٹ کے قیام کے لئے بی ایچ ایل کو آرڈر دیا تھا۔ضلع کھمم کے کتہ گوڑم میں800میگا واٹ کی گنجائش کے حامل ریاست کے پہلے سوپر کرٹیکل تھرمل پاور پلانٹ کے قیام کے لئے ریاستی حکومت اور بی ایچ ای ایل کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے تھے ۔ ریاست میں جملہ6ہزار میگا واٹ برقی پیداوار کے لئے مختلف تھرمل پاور پلانٹس کی تعمیر کے سلسلہ میں یہ معاہدے ہوئے ۔ امکان ہے کہ تمام پاور پلانٹس آئندہ تین برسوں میں برقی پیداوار کا آغاز کردیں گے جس کے نتیجہ میں ریاست کی مسلسل بڑحتی برقی طلب پوری کی جاسکے گی ۔ بی ایچ ای ایل کے ذمہ مختلف کاموں میں ڈیزائن، انجینئرنگ ، مینو فیکچرنگ ، سپلائی ، کنسٹرکشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ شامل ہے ۔ کوئلہ کی سربراہی میں غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے کے لئے بی ایچ ایل مجوزہ پاور پلانٹس میں دیسی ساختہ بوائلرس کا استعمال کرے گی ۔ اس برائلر کے استعمال سے پراجکٹ میں بلا رکاوٹ برقی پیداوار جاری رہ سکتی ہے ۔

Bhel to build two power plants in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں