ڈگ وجئے سنگھ پر مدھیہ پردیش بلڈر سے کروڑوں روپے حاصل کرنے بی جے پی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-16

ڈگ وجئے سنگھ پر مدھیہ پردیش بلڈر سے کروڑوں روپے حاصل کرنے بی جے پی کا الزام

بھوپال
پی ٹی آئی
مدھیہ پردیش میں حکمراں بی جے پی نے کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ پر الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی جب ریاست میں اقتدار پر تھی انہوں نے نامناسب سہولتیں پہنچانے کے لئے ایک مقامی بلڈر سے کروڑوں روپے حاصل کئے تھے ۔ تاہم کانگریس کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ۔ صدر مدھیہ پردیش بی جے پی نند کمار سنگھ چوہان نے کل شام ایک پریس کانفرنس میں160صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کرتے ہوئے ادعا پیش کیا کہ انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کے دستاویزات میں سنگھ کو بھوپال کے ایک بلڈر کی جانب سے بڑی رقم ادا کرنے کا ثبوت موجود ہے ۔ چوہان نے مزید ادعا پیش کیا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے2008کے دوران ایک مقامی بلڈر کے مقامات کی تلاشیوں میں تین ڈائریاں ضبط کیں جن میں اس وقت کے چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ کو کروڑ روپے ادا کرنے کے اندراجات موجود ہیں، حتی کہ بلڈر نے تحقیقات کے دوران اعتراف کیا کہ یہ اندراجات اسی نے کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ2003سے قبل کی ڈائری میں کئے گئے اندراجات میں’ سی ایم اور ایچ سی ایم‘ تحریر کیا گیا تھا اور انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کے علم میں ہے کہ اس وقت ڈگ وجئے سنگھ چیف منسٹر تھے ۔ پریس کانفرنس میں چوہان کے علاوہ ریاستی وزیر اعلیٰ و ٹکنیکل تعلیم اور ماشنکر گپتا اور وزیر ٹرانسپورٹ بھوپیندرا سنگھ بھی موجود تھے ۔ بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے بہت جلد انکم ٹیکس کمشنر سے ملاقات کریں گے ۔ اس مسئلہ پر اظہار خیال کے لئے ڈگ وجئے سنگھ سے ربط قائم نہ کیاجاسکا تاہم ریاستی صدر کانگریس و ترجمان اعلیٰ کے کے مشرا نے بتایا کہ یہ الزامات سیاسی مقصد براری پر مبنی ہے اور اس کا مقصد انتقام لینا ہے جو سیاسی روایات کے خلاف ہے ۔ مشرا نے الزام عائد کیا کہ ایم پی پی ای بی اسکام میں شیو راج سنگھ چوہان اور ان کے ارکان خاندان کے نام سامنے آنے کے بعد چیف منسٹر خود کو غیر محفوظ کررہے ہیں اور انتقامی طور پر کانگریس لیڈروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

MP: BJP accuses Digvijaya of taking crores from builder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں