کشمیر اسمبلی میں ویشنو دیوی کے نام پر حلف لینے کی کوشش پر تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

کشمیر اسمبلی میں ویشنو دیوی کے نام پر حلف لینے کی کوشش پر تنازعہ

جموں
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کی12ویں اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن آج سب سے پہلے چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے حلف لیا ۔ بعد میں سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ اور دیگر ارکان نے حلف لیا ۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ(نوشیرا) رویندر رائنا نے خد اکے نام پر حلف لیتے ہوئے ماتا ویشنودیوی کا نام لیا۔ اس پر اپوزیشن نے اعتراض کیا ۔ریاستی بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر رائنا اسپیکر کی نشست کے قریب آئے اور ماتا ویشنودیوی کے نام پرحلف لیا اور کہا کہ’’میں ماتا ویشنو دیوی کے نام پر حلف لیتا ہوں ۔ مارکسی ایم ایل اے محمد یوسف تریکامی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خدا(ایشور) کے نام پر حلف لینے کا ایک فارمیٹ مقرر ہے ۔ ‘‘ویشنو دیوی کے نام پر حلف لینے کی گنجائش نہیں ہے ۔ رائنا ایشور کے نام پر حلف لے سکتے ہیں ۔‘‘ دیگر اپوزیشن بشمول نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ارکان نے تریگامی کی تائید کی ۔ تاہم عبوری اسپیکر محمد شفیع نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ رائنا خدا(God) کے نام پرحلف لیں ۔ رائنا نے اپوزیشن ارکان کو قائل کرانے کی کوشش کی کہ میں ماں ویشنو دیوی کا پرستار ہوں اور انہیں اپنا ایشور سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ (حضرت) عیسی اور اللہ کے نام پر حلف لیتے ہیں تو میں ماتا ویشنو دیوی کے نام پر حلف کیوں نہیں لے سکتا ۔ اگر میں ایسا کررہا ہوں تو میرے ایشور کا سچا احترام کررہا ہوں ۔ ‘‘ اس بیان پر رائنا کے حامیوں نے وزیٹرس گیلری سے تالیاں بجائیں ۔ اپوزیشن نیشنل کانفرنس ارکان نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ کسی سیاسی پارٹی کا جلسہ نہیں ہے۔ متعلقہ رکن کو چاہئے کہ وہ اپنے حامیوں کو ایوان کی کارروائی پر سنجیدہ رہنے کا مشورہ دیں ۔

I swear in the name of Mata Vaishno Devi
BJP MLA triggers controversy at J&K swearing-in

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں