یو این آئی
عام آدمی پارٹی والینٹیرس نے آج سینئر ارکان یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کی تائید میں ایک آن لائن مہم شروع کی ہے۔ سینئر ارکان کو پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی( پی اے سی) سے گزشتہ چہار شنبہ کو ہٹا دیا گیا تھا ۔ ان دونوں قائدین کے حامیوں نے ایک آن لائن درخواست کرتے ہوئے ان سینئر قائدین کی تائید کی مانگ کی ہے ۔ اس درخواست کے ذریعہ ان الزامات کا ثبوت مانگا جارہا ہے کہ یادو اور بھوشن مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آج راجستھان کے ایک اے اے پی لیڈ رراکیش پارکھ نے بھی یادو اور بھوشن کو ہٹائے جانے کے طریقہ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ کل ایک اور پارٹی لیڈر میانک گاندھی نے بھی قومی عاملہ کے اجلاس میں دونوں قائدین کو نکالنے کے فیصلہ پر اعتراض کیا تھا وہ نیز پارٹی کی کارکردگی کو بھی ہدف تنقید بنایا تھا ۔ پارکھ نے کہا کہ ’’کل رات مجھ سے کہا گیا تھا کہ اگر میں نے کسی بات کا افشاء کیا تو میرے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ایسا ہونے دیجئے ، میری پہلی وفاداری تو اعلیٰ سچائی سے ہے ۔ پارکھ نے گزشتہ چہار شنبہ کو منعقدہ اجلاس کی تفصیلات بتائیں ۔
AAP volunteers launch online campaign for Yogendra Yadav and Prashant Bhushan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں