پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی لیڈر مئینک گاندھی نے آج الزام لگایا ہے کہ’’ پارٹی فیصلہ سازوں کا ایک مختصر گروپ ‘‘انہیں ہدف تنقید بنارہا ہے کیونکہ انہوں نے پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی(پی اے سی) سے علیحدہ کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی ہے ۔ گاندھی نے کہا کہ وہ اے اے پی سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور ہوسکتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر مجھے ایک مخالف پارٹی اور ایک مکالف اروند کجریوال کے طور پر پیش کرنے کی نپی تلی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ایسی ہی کوششیں یادو اور بھوشن کی تذلیل کے لئے اور انہیں پارٹی سے خارج کرنے کے لئے کی گئی تھیں لیکن ان دونوں نے استعفیٰ نہ دے کر منصوبہ کوناکام بنادیا۔‘‘ممکن ہے کہ کوئی قیمت ادا کرنی پڑے۔ دہلی میں پارٹی فیصلہ سازوں کے مختصر گروپ نے پہلے ہی مجھے گیر رسمی بی بی ایم گروپ سے علیحدہ کردیا ہے ۔ آشیش کھیتان اور دیگر افراد کی طرف سے میرے خلاف حملے پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں ۔ گاندھی نے یہ ریمارکس ایک بلاگ میں تحریر کئے ہیں اور پارٹی کے نافذ کردہ حکم امتناع کی خلاف ورزی کی ہے ۔ مئینک گاندھی نے گزشتہ چہار شنبہ کو منعقدہ پارٹی قومی عاملہ کے اجلاس میں رائے دہی سے احتراز کیا تھا ۔ کھیتان نے گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض لوگ انٹرویوز دیتے ہیں اور بلاگس لکھتے ہیں جب کہ بعض دوسرے لوگ تاریخ لکھتے ہیں ۔ بعض لوگ دن بھر ٹی وی انٹرویود دیتے رہتے ہیں وار بعض لوگ دہلی اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں ۔ ‘‘مئینک گاندھی نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے بعض غیر مطمئن پارٹی ارکان نے میرے خلاف انٹر ویو ز دینے شروع کئے ہیں ۔ بعض قدیم کیسوں کو دوبارہ کھولاجارہا ہے ۔ ممکن ہے کہ اے اے پی ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرے یا اس تعلق سے فیصلہ میں تاخیر کرے۔ بعض افراد مہاراشٹرا میں پارٹی قیادت کو چیلنج کریں گے اور میڈیا پر بعض باتوں کے افشاء کئے جائیں گے ۔ ‘‘اور بھی باتیں سامنے آئیں گی اوربالآخر میری اس قدر توہین کی جائے گی کہ میں استعفیٰ دیدوں گا ۔ یہی منصوبہ یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کے لئے بھی تھا جس کو ان دونوں نے پارٹی میں رہ کر ناکام بنادیا، اس منصوبہ کو اوندھا کردیا ۔ گاندھی نے دعویٰ کیا کہ وہ نہ تو پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کررہے ہیں اور نہ شخصی توجہ کے طالب ہیں لیکن اصول شفافیت کو بلند رکھنے کے خواہاں ہیں ۔
AAP leader Mayank Gandhi says efforts on to portray him ‘anti-Arvind Kejriwal’
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں