ایک لاکھ ہندو لڑکیوں کی تبدیلئ مذہب کیخلاف گھر واپسی پروگرام - وی ایچ پی کا تانڈور میں دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

ایک لاکھ ہندو لڑکیوں کی تبدیلئ مذہب کیخلاف گھر واپسی پروگرام - وی ایچ پی کا تانڈور میں دعویٰ

ملک میں اندرون ایک سال ایک لاکھ ہندو لڑکیوں کے مذہب تبدیلی کیخلاف ہی'گھرواپسی ' پروگرام کا آغاز کیا گیاہے
تبدیلی مذہب کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں ایک لاکھ کمیٹیاں سرگرم ،جاریہ سال مزید 2؍لاکھ کمیٹیوں کی تشکیل کا نشانہ
تانڈور میں انٹرنیشنل جوائنٹ سیکریٹری وشواہندو پریشد راگھوؤلوکا پریس کانفرنس میں دعویٰ

انٹرنیشنل جوائنٹ سیکریٹری وشواہندو پریشد راگھوؤلونے دعویٰ کیا ہیکہ ملک میں اندرون ایک سال ایک لاکھ ہندو لڑکیوں کا مذہب تبدیل کیا جاچکا ہے اور اسی کو روکنے کی غرض سے 'گھر واپسی \' جیسے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے وہ گزشتہ شام یہاں کی پانڈور نگامندر کی 20؍سالہ تقریب میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ راگھوؤلو نے الزام عائد کیا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کی مہم چل رہی ہے اسی کو روکنے کی غرض سے وشواہندو پریشد نے ملک بھر میں ہر دو ہزارہندؤں کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی 45؍کروڑآبادی دیہی علاقوں میں بستی ہے اور ہندو مذہب کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں 53؍ہزار مدارس کارکرد ہیں انٹرنیشنل جوائنٹ سیکریٹری وشواہندو پریشد راگھوؤلونے اس پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ملک بھر میں تبدیلی مذہب کو روکنے کی غرض سے ایک لاکھ 10؍ہزار کمیٹیاں سرگرم ہیں اور جاریہ سال مزید 2؍لاکھ کمیٹیوں کی تشکیل کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ ہندؤں کو دیگر مذاہب میں شامل کرنے کیلئے ملک میں چند تنظیموں کی جانب ایک منظم مہم چلا ئی جارہی ہے جوائنٹ سیکریٹری وشواہندو پریشد راگھوؤ لو نے کہا کہ ملک میں 'گؤررکھشاء'اور ہندؤں کے تحفظ کیلئے ایک منظم طریقہ سے وشواہندو پریشد کی جانب سے مہم عوام کے درمیان لیجائی جائیگی ۔انہوں نے الزام عائد کیا رقمی لالچ کہ ذریعہ ہندو مذہب تبدیل کروایا جارہا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندو مذہب اور سناتھن دھرم کی اپنی ایک اہمیت ہے جوائنٹ سیکریٹری وشواہندو پریشد راگھوؤلو نے انکشاف کیا کہ ملک میں وشواہندو پریشد کے جملہ 65؍ہزار کارکن سرگرم ہیں جن میں سے 6؍ہزار کارکن بلاء معاوضہ ملک کیلئے خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں انہوں نے ہندؤں کو تلقین کی کہ وہ گاؤ پوجا کریں ۔ اس موقع پر ریاستی سیکریٹری وشواہندو پریشد لکشمی شیکھر،صدر ضلع و شواہندو پریشدجی۔ وینکٹ ریڈی،مقامی قائدین سبھاش ریڈی،پرشانت اور کرشنا مدیراج کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں