امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی استحکام پر بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی استحکام پر بات چیت

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی اور پاکستانی عہدیداروں نے شراکت دار کی حیثیت سے مستقبل قریب میں علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے باہمی طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا نصب العین انسداد دہشت گردی ہے۔ مشیر قومی سلامتی سوسارن رائس نے پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران اس موضوع پر بات چیت کی ۔ گفت و شنید کے دوران رائس نے وزیر داخلہ نثار علی خان کی زیر قیادت وفد کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پر تشدد انتہا پسندی پر چوٹی اجلاس میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی ۔ قومی سیکوریٹی کونسل کے ترجمان برناڈ میہان نے بتایا کہ فریقین دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی جاری رہنے پر متفق ہوئے ۔ انہوں نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے طور طریقوں کے علاوہ افغان زیر قیادت مفاہمت مساعی کی تائید اکٹھا کرنے اور پاک ۔ امریکہ تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی۔ قبل ازیں رائس نے دہشت گردی اور تشدد پر مبنی نظریات سے پاک دنیا کی تعمیر سے متعلق عہد کا اعادہ بھی کیا تھا۔

US and Pakistan discuss regional stability

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں