ناروے میں مسلمان یہودیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

ناروے میں مسلمان یہودیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے

ناروے کے سینکروں مسلمان کل اوسلو کے علاقہ سینہ گوگو کے اطراف میں انسانی حلقہ کا اہتمام کرسکتے ہیں ۔ انسانی زنجیر کے حلقہ کا اہتمام پڑوسی ملک ڈنمارک میں گزشتہ ہفتہ ایک کنیسہ پر پرتشدد حملہ کئے جانے کے پس منظر میں شہر کی یہودی برادری کے تئیں اظہار یکجہتی کے لئے کیاجارہا ہے ۔ اس پروگرام کے منتظمین کو توقع ہے کہ امن کے علامتی حلقہ میں2000سے زیادہ افراد شرکت کریں گے جن کا خیال ہے کہ مذہب اسلام کسی خاص مذہب سے قطع نظر تمام لوگوں کے تحفظ و سلامتی کا طرفدار ہے ۔ ناروے کے یہودی آبادی یوروپی ممالک میں سب سے قلیل ہے جن کی تعداد تقریباً ایک ہزار ہے، جب کہ یہاں مسلم آبادی تقریباً2لاکھ ہے ۔ ناروے کی جملہ آبادی52لاکھ ہے۔ یہودیوں کے تئیں اظہار ہمدردی و یگانگت کا یہ پروگرام ڈنمارک میں پیدا ہونے والے فلسطینی مہاجر عمر عبدالحمید الحسین کے ذریعہ ایک کنیسہ پر حملہ کرکے2افراد کو مار ڈالنے کے بعد ہورہا ہے ۔ کنیسہ پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب مبینہ طور پر کوپن ہیگن میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق ایک پروگرام کا انعقاد کیاجارہا تھا۔

Muslims in Norway demonstrate in solidarity with Jews

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں