ٹی آر ایس حکومت میڈیا کی مخالف نہیں - تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی صدر نشین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

ٹی آر ایس حکومت میڈیا کی مخالف نہیں - تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی صدر نشین

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی کے صدر نشین الم نارائنا نے آج کہا کہ سکریٹریٹ میں صحافیوں کے داخلے اور ان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم سی بلاک میں صحافیوں کے آنے جانے کو باقاعدہ بنایاجائے گا کیونکہ اس بلاک میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا دفتر واقع ہے اور اس بلاک میں صرف سینئر صحافیوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سی بلاک میں صحافیوں کے داخلہ پر پابندی سے متعلق کسی بات کا علم نہیں ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ صحافیوں کے داخلے کو باقاعدہ بنائے جانے پر سیکوریٹی میں سختی کی گئی ہو اسی لئے چند صحافیوں کو وہاں سے چلے جانے کو کہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر یا ٹی آر ایس حکومت میڈیا کے مخالف نہیں ہیں۔ اس کے برعکس انہیں صحافیوں اور صحافت کی فلاح و بہبود کی فکر رہتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صحافیوں خی فلاح و بہبود کے لئے ٹی آر ایس حکومت100کروڑ روپے کا کارپس فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس میں ہر سال10کروڑ روپے جمع کئے جائیں گے ۔ اشتہارات سے0.5فیصد آمدنی حاصل کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ حکومت صحافیوں کو ہیلتھ کارڈس اور اکریڈیٹیشن کارڈس کی اجرائی کے لئے رہنمایانہ خطوط تیار کررہی ہے ۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے صحافیوں کو تیقن دیا کہ وہ صحافیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے اور سکریٹریٹ کے سی بلاک میں جرنلسٹوں داخلے اور ان کی نقل و حرکت کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط وضع کرنے مشاورت کی جائے گی۔

restrictions on media shouldn't be seen as a ban, Telangana State Press Academy chairman Allam Narayana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں