جموں و کشمیر حکومت کے قیام کا امکان - محبوبہ مفتی اور امیت شاہ کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

جموں و کشمیر حکومت کے قیام کا امکان - محبوبہ مفتی اور امیت شاہ کی ملاقات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مفتی محمد سعید کی قیادت میں پی ڈی پی ، بی جے پی مشترکہ حکومت کی حلف برداری تقریب کا انعقاد یکم مارچ کو ممکن ہے کیونکہ دونوں ہی جماعتوں نے اے ایف ایس پی اے اور آرٹیکل 370کے بشمول تمام مسائل میں یکسوئی کرلی ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان7ہفتوں سے جاری مذاکرات کے بعد اس اتحاد کو قطعیت دینے کی غرض سے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی ، صدر بی جے پی امیت شاہ سے آج ملاقات کرنے والی ہیں ۔ اس ہفتہ کے اواخر میں پی ڈی پی سرپرست سعید اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ایک میٹنگ ہوگی۔ مذاکرات سے آگاہ ذرائع نے آج کہا کہ یکم مارچ کو تقریب حلف برداری کے انعقاد کا امکان ہے ۔ خیال رہے کہ مفتی سعید چھ سالہ مدت کے لئے وزارت اعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہیں گی اور بی جے پی کے نرمل سنگھ کو نائب وزیر اعلیٰ مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ قبل ازیں 2002میں بھی سعید نے کانگریس کے اشتراک سے3سال حکومت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبرمیں87نشستوں والی اسمبلی میں پی ڈی پی28نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اکثریتی پارٹی کے طور پر ابھری تھی جب کہ بی جے پی25نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔

Mehbooba Mufti to meet Shah to seal J&K deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں