جمہوری اقدار کے اجتماعی طور پر تحفظ کی ضرورت - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

جمہوری اقدار کے اجتماعی طور پر تحفظ کی ضرورت - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو ملک کے اہم جمہوری اور تنوع کے اقدار کی اجتماعی طور پر حفاظت کرنا چاہئے جب کہ نوجوانوں کو رواداری کا عظیم احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ وہ پھوٹ کے کسی بھی ایجنڈے کویکسر مسترد کرسکیں ۔ مکرجی نے بھارت اسکاٹس اینڈ گائیڈس کے رضا کروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنے اطراف رہنے والوں کے بارے میں حساس ہونا چاہئے اور ان پر ہمارے الفاظ اور سر گرمیوں کے پڑنے والے اثر سے واقف ہونا چاہئے۔ ملک میں برسہا برس سے چلے آرہے جمہوری اور ہمہ تنوع کے اہم اقدار کی ہم سب کو اجتماعی طور پر حفاظت کرنا چاہئے تاکہ ہمارے سماجی دھارے کو بچایاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسکاٹس اینڈ گائیڈس کو لازماً نوجوانوں کے ذہنوں میں روداری کے عظیم جذبہ کو پروان چڑھانا چاہئے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے پھوٹ کے ایجنڈہ کو یکسر مسترد کردینے کے اہل ہوں ۔ مکرجی نے کہا کہ ملک کو نوجوانوں کی خواہشات کا لحاظ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک غیر معمولی آبادیاتی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے ۔ اگلے5برسوں میں ایک ہندوستانی کی اوسط عمر29سال ہوجائے گی ۔ اعداد و شمار کے حقائق نہ صرف ملک کے لئے اس کی اہمیت کا اشارہ دیتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کی خواہشات پر توجہ مرکوز کی جائے بلکہ ملک کے ہر نوجوان کو تبدیلی کے ایجنٹس بننے کے لئے سخت جدو جہد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوجوانی کی عمر میں با مقصد سرگرمیوں اور خود کو وقف کردینے کے جذبہ کو دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ آپ لوگ نہ صرف قومی یکجہتی بلکہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے لئے راہ ہموار کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں