ہندوستان اور سری لنکا میں سیول نیوکلیر معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

ہندوستان اور سری لنکا میں سیول نیوکلیر معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور سری لنکا نے آج اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے ہوئے دفاعی اور سیکوریٹی تعاون کے علاوہ سیول نیو کلیر میں تعاون کا معاہدہ کیا ہے ۔ یہ معاہدے ہندوستان کے وزیر اعظم نریند رمودی و سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعد طے پائے ۔ ان معاہدوں میں یہ بھی شامل ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مختلف شعبوں میں تعاون دیں گے۔ تعلیم و مہارت ،وسائل میں حصہ داری ، فوجیوں کی تربیت، ماہی گیروں کے مسائل، امن کے حصول کے لئے نیو کلیائی توانائی کا استعمال نیو کلیائی تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے انتظامات شامل ہیں ۔ ان معاہدوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر سری لنکا سیری سینا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ سیول نیو کلیر تعاون پر باہمی معاہدہ ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کا ایک اور مظاہرہ ہے ۔ یہ پہلا معاہدہ ہے جس پر سری لنکا نے دستخط کئے ہیں ۔ اس سے بشمول صحت اور زراعت کے میدان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ سری سینا اپنے صدر سری لنکا منتخب ہونے کے بعد پہلے بیرونی دورہ کے لئے ہندوستان کا انتخاب کیا ہے اور کل4روزہ دورہ پر ہندوستان آئے ہیں ۔ انہوں نے سری لنکا کے سخت صدارتی انتخاب میں10سال سے برسر اقتدار صدر مہندرا جا پکشے دے کو صدر منتخب ہوئے ۔ نیو کلیر معاہدہ سے علم اور مہارت کی منتقلی میں تعاون بڑھے گا۔بشمول تابکاری کے حامل آئیسوٹوپ ، نیو کلیر صیانت ، وسائل میں اشتراک ہوگا، پر امن نیو کلیر توانائی کے حصول میں شخصی تربیت اور قابلیت کی تیاری میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ اس معاہدہ سے تابکاری کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے ، نیر کلیو و تابکاری تباہ کاری سے بچنے اور ماحولیات کی حفاظت کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ہندوستان اور سری لنکا نے جن دیگر3معاہدات پر دستخط کئے ہیں ۔ ان میں زراعت کے شعبہ میں تعاون کے علاوہ نالندہ یونیورسٹی میں سری لنکا کی شرکت کو یقینی بنانے کے یادداشت مفاہمت شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے قائد دفاعی وسیکوریٹی تعاون کو مستحکم کرنے پر بھی رضا مند ہوگئے ہیں ۔ ہم سہ فریقی فارمٹ کے ذریعہ مالدیپ اور سری لنکا کے ساتھ سمندری حدود میں سیکوریٹی تعاون پر ہوئی پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ میں اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ دونوں ممالک کی منزل مقصور ایک دوسرے سے مربوط ہے اور ہماری صیانت اور خوشحالی ناقابل تقسیم ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہم نے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی امور پر مفید بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر سری سینا کے صدر سری لنکا منتخب ہونے کے بعد اپنے اولین بیرونی دورہ کے لئے ہندوستان کے انتخاب کو عزت افزائی سمجھتا ہے ۔ مودی نے کہاکہ میں اور سری لنکا بے انتہا اہمیت کے حامل تعلقات میں منسلک ہیں ۔ اس سے دونوں ممالک کے عوام کی زندگی پر اثر پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسائل پر تعمیری و انسانی بنیادوں پر متفق ہیں ۔ ہم دونوں جانب کے ماہی گیروں کی ہمت افزائی کریں گے ۔ دونوں حکومتیں اس مسئلہ کا حل ڈھونڈ نکالیں گی ۔
ہندوستان اس دورے کو کافی اہمیت دے رہا ہے ۔ کیوں کہ حالیہ دنوں میں سری لنکا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کچھ امور پر کشیدہ ہوئے ہیں جسے دونوں ممالک درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ منصب صدارت پر فائز ہونے کے بعد سری سینا نے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے لئے ہندوستان کا انتخاب کیا اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان ان کے لئے نہایت اہم ترین ملکوں میں شامل ہے ۔ سری سینا ہندوستان کے ساتھ گہرے اور دورس تعلقات قائم کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ مودی نے بھی انتخابات جیتنے کے بعد کہا تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے آج بتایا کہ سری لنکا ، ہندوستان کے پڑوسی ممالک میں اہم ترین ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہندوستان اس کے ساتھ ہمیشہ گہرے روابط قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے کی کوششوں میں لگا رہا ہے ۔ سری سینا نے اپنے پہلے دوسرے کے لئے ہندوستان کا رخ کیا ہے اس لئے ان کے اس پیغام کو سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اکبر الدین نے کہا کہ ان کے دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب و اقدار میں کافی یکسانیت ہے اور اس سے ہم ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں اور اسے مزید گہرا بنایاجارہا ہے ۔

Pre-empting China, India inks nuclear pact with Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں