عام آدمی پارٹی کی کامیابی پر غیر مقیم ہندوستانیوں کا اظہار مسرت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

عام آدمی پارٹی کی کامیابی پر غیر مقیم ہندوستانیوں کا اظہار مسرت

دبئی
پی ٹی آئی
خلیجی ممالک میں مقیم ہندستانیوں کی بڑی تعداد نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر خوشی کاا ظہار کیا ہے اور اسے امید کی جیت قرار دیا ہے جس سے ہندوستان میں صاف ستھری سیاست کا آغاز ہوگا ۔ یو اے ای میں مقیم ایک ہندوستانی سیاسی تجزیہ کار این جناردھن نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے نہ صرف یو اے ای بلکہ پوری دنیا کے این آر آئیز میں امید کا احساس پیدا ہوا ہے اور یہ تاثر جاتا ہے کہ سیاست کوئی خراب لفظ نہیں ہے اور عام آدمی پارٹی بھی اس میں رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے انتخابی نتائج سے یہ ظاہر ہوا کہ پیسہ ، طاقت اور الٹ پھیر ہی سیاست کے آلات نہیں ہین ۔ کرپشن سے مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔ اس پر قابو پایاجاسکتا ہے اور ذات پات اور فرقہ وارانہ شناخت آج کی ہندوستانی سیاست میں کم اہم ہوگئے ہیں ۔ ایک آئی آئی ٹی گریجویٹ اور ماحولیاتی پالیسی سے متعلق پروفیسر خواجہ حسن نے کہا کہ ان نتائج سے ہمیں احساس ہوا کہ ہندوستان میں روایتی سیاست سکڑ رہی ہے ۔ ایک پراپرٹی ڈیولپر کمپنی میں سینئر ایکزیکٹیو کی حیثیت سے کام کرنے والے متھیلیش کمار نے کہا کہ خلیج کے این آر آئیز ہندستانی سیاست سے مایوس تھے ۔ عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے اب امید پیدا ہوئی ہے ۔ دوحہ میں مقیم ایک ٹیچر فردوس حکیم نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ کجریوال اپنے آپ کو ثابت کریں گے اور عوام صبر کے ساتھ ان کا ساتھ دیں گے ۔ میڈیا ایکزیکٹیو یاسر خان نے کہا کہ دہلی کے عوام نے اپنا کام کردیا ہے ۔ اب امید کرنی چاہئے کہ عام آدمی پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

non-resident Indians pleased with the success of AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں