بدعنوان افراد کو سزا دینے والی حکومتیں لائق احترام - بان کیمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

بدعنوان افراد کو سزا دینے والی حکومتیں لائق احترام - بان کیمون

دبئی
پی ٹی آئی
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ لوگ ایسی حکومتوں کا احترام کرتے ہیں جو بد عنوان افراد کو سزا دیتی ہیں، اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون نے حکومت میں اضافی شفافیت سرکاری سیکٹر اور خانگی انٹر پرائزس کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ معاشی ترقی کو بڑھاوا دیاجاسکے ۔ انتہائی قابل احترام حکومتیں وہ ہیں جو سب کے لئے مساوی حکمرانی یا قانون و انصاف کو یقینی بناتی ہیں اور وہ کرپٹس کو سزا دیتی ہیں۔ حکومت کے لئے بھی یہ لازمی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ویسی ہی کشادہ دلی کا مظاہرہ کرے جب اسے شہریوں کی جانب سے مشورے اور تنقیدیں موصول ہوتی ہیں ، بانکیمون نے یہ بات کل یہاں ایک سرکاری چوٹی اجلاس میں کہی تاکہ کس طرح اب ٹکنالوجی کی ترقی سے نمایاں فائدہ حاصل کرکے حکومتیں مستقبل میں شہریوں کی ضروریات کی تکمیل کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں اور لیڈر شپ کو جاری رہنے والے عمل سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، جس میں ایسا کچھ ہے جس سے اقوا م متحدہ حکومتوں کے ساتھ کام کرسکتا ہے ۔ اختراعی انفارمیشن ٹکنالوجی میں نٹ ورکس اور اس کے حل ایسی سو سائٹی جہاں حکومت اور اس کا کام کاج ایک دوسرے سے مل کر جاری رہے والی ترقی اشتراکی اور معاشی کامیابی دکھاسکتی ہے۔ بانکی مون نے مزید کہا کہ یہ افرا تفری کا دور ہے اور ایسے وقت متعدد طویل مدتی امن کے امکانات کو نظر اندا ز کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی رد عمل میں قیادت کرنے جارہا ہے جو یہ دیکھے گا کہ اہل حکومتیں اور اقوام متحدہ مل جل کر امن اور جاری رہنے والے مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں ۔ انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق وقار کو یقینی بنائیں اور بنیاد پرستی کی مہم کو محدود کرنے کی کوشش کریں ۔ یہ لیڈروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عوام کی آواز سنیں اور ان کی توقعات ، امیدوں اور بطور خاص طور پر اندیشوں سے آگاہی حاصل کریں ۔ حکومتوں کو چاہئے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنائیں جو لوگ شہریوں سے وابستہ رہتے ہیں ۔ وہ طاقتور بن کر ابھرتے ہیں جب کہ بد عنوان نظام اور سرخ فیتہ نا امیدی اور پاس اور عدم استحکام کی قیادت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی استحکام کے لئے با اعتماد اداروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خانگی سیکٹرس بھی یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ وہ عوام کے مفادات کے لئے اختراعی اور تخلیفی انداز سے کام کرتے ہوئے خدمت کرسکتے ہیں ۔

People respect governments that punish corruption: UN chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں