پاکستان میں انتہا پسندوں کو رقومات کی فراہمی کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

پاکستان میں انتہا پسندوں کو رقومات کی فراہمی کی تردید

اسلام آباد
آئی اے این ایس
سعودی عرب نے آج اس امر کی تردید کی ہے کہ پاکستان میں دینی مدارس کو اس کی(سعودی عرب کی)مالی مدد کے لئے بقول اس کے انتہا پسندانہ ذہنیت(گروپس) کو فنڈس فراہم کئے جارہے ہیں ۔ اسلام آباد میں سفارت خانہ سعودی عرب سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالہ سے اخبار’’ڈان‘‘ نے خبر دی ہے کہ بعض میڈیا ادارے یہ غلط پروپیگنڈہ کرتے آرہے ہیں کہ سعودی عرب ، دینی مدرسوں کے لئے اپنی مالی مدد کے ذریعہ پاکستان میں انتہا پسندانہ ذہنیت کے گروپس کو رقم فراہم کررہا ہے ۔ جب کبھی کوئی دینی مدرسہ، مسجد یا خیراتی ، فلاحی ادارہ کی جانب سے سعودی عرب سے مالی امداد کی درخواست کی جاتی ہے تو اس کا سفارت خانہ ، وزارت خارجہ کے ذریعہ اس معاملہ کو حکومت پاکستان سے رجوع کرتا ہے تاکہ درخواست گزار کی مناسبت کے بارے میں جانچ کی جائے ۔‘‘ جب وزارت خارجہ سفارت خانہ سعودی عرب کو تحریری طور پر مطلع کرتی ہے کہ مالی امداد عوامی فلاح کے مفاد میں ہے ۔ تب ہی درخواست گزار کو امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ یہ امداد ہمیشہ ہی گروہ واری لحاظات سے پرے رہی ہے ۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ دو ہفتہ قبل پاکستان کے وزیر بین صوبائی تعاون (آئی پی سی) ریاض حسین پیر زادہ نے الزام لگایا تھا کہ سعودی حکومت ،مذہبی انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور رقومات تقسیم کررہی ہے ۔ مذکورہ وزیر نے مزید کہا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں سعودی رقم کے بہاؤ کو روکا جائے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم عدم استحکام پیدا کررہی ہے ۔

money supply to Pakistan Extremists denied

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں