تبدیلی مذہب واقعہ کی جانچ ہوگی - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

تبدیلی مذہب واقعہ کی جانچ ہوگی - ممتا

کولکاتا
ایس این بی
بیر بھوم میں وشوہندو پریشد کے ہاتھوں ہوئے مذہب کی تبدیلی کے واقعہ کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج یہاں اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بیر بھوم کے رام پور ہاٹ میں ہوئے مذہب کی تبدیلی کے واقعہ کی جانچ کا آرڈر دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی فساد کی سیاست کی اجازت نہیں دے گی ۔ جولوگ آگ کی سیاست کر رہے ہیں انہیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وشو ہندو پریشد کے ذریعہ گاؤں کے15قبائلیوں کے عیسائی سے ہندو بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں نے تھانہ میں یہ کہہ کر شکایت کی ہے کہ جبراً ان کے مذہب کی تبدیلی کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ اس واقعہ کی جانچ کررہے ہیں ۔ اگریہ پتہ چلا کہ جبراً مذہب کی تبدیلی کی گئی ہے تو اس کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی ۔ قصورواروں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔انہوں نے یہ اعلان کیا کہ باہری لوگوں کو یہاں آکر ہندو ازم پر لکچر دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم بھی ہندو ہیں لیکن ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ یہاں ہر فرقہ کے لوگ بستے ہیں ۔ اور سبھی کو اپنے مذہب کے اصولوں پر چلنے کی آزادی ہے ، ہم کسی کو اشتعال انگیز تقریر کی اجازت نہیں دیں گے ۔

forced conversion in Birbhum probe Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں