عام آدمی پارٹی قائدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

عام آدمی پارٹی قائدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال کو ایک ایڈوکیٹ کی جانب سے ان کے خلاف دائر کردہ مجرمانہ توہین کی ایک شکایت کے سلسلہ میں دہلی کی ایک عدالت میں آج کے لئے شخصی حاضری سے استثنیٰ منظور کیا گیا۔ منتخب چیف منسٹر نے اس بنیاد پر شخصی حاضری سے استثنیٰ طلب کیا تھا کہ انہیں آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرنا ہے ۔ میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ منیش گارگ نے کجریوال کی درخواست قبول کرلی اور انہیں ہدایت دی کہ17مارچ کو عدالت میں ضرور حاضر رہنا ہوگا ۔ عدالت نے آپ قائدین منشی سسوڈیا اور یوگیندر یاد وکو بھی اسی بنیاد پر آج شخصی حاضری سے استثنیٰ منظور کیا۔ عدالت نے قبل ازیں تمام تین آپ قائدین کو ان کے خلاف سمنس کی اجرائی کے بعد گزشتہ سال4جون کو عدالت میں حاضر ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ یہ سمنس ایڈوکیٹ سریندر کمار شرما کی جانب سے عدالت میں آئی پی سی کی دفعات499،500اور34کے تحت شکایت پر جاری کئے گئے تھے۔ جنہوں نے کہا تھا کہ بادی النظر میں ایسا میٹریل ہے کہ ملزمین کو سمن جاری کیاجاسکتا ہے۔ تین آپ لیڈرس کی جانب سے پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ رشیکیش کمار نے کل کے دہلی اسمبلی کے انتخابی نتائج کے پیش نظر جس میں عام آدمی پارٹی نے منجملہ70نشستوں میں سے67نشستیں جیتی تھیں ، درخواست پیش کی اور کہا کہ کجریوال اور2دیگر ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کجریوال مختلف پارٹی قائدین سے ملاقات کرنے والے ہیں اور ان کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی طے ہے ۔ اس درخواست کی شکایت کنندہ کی جانب سے مخالفت کی گئی جس نے کہا کہ کجریوا ل اور دیگر دو قائدین کو عدالت میں پیش ہونا چاہئے کیونکہ قانون کے آگے تمام مساوی ہیں۔ انہوں نے استدلال کیا کہ آیا وہ وزیر اعظم نریندر مودی ہوں یا اروند کجریوال، وہ قانون سے بالاتر نہیں ہیں اور انہیں عدالت کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے ، تاہم عدالت نے کجریوال، سسوڈیا اور یادو کو ایک آخری موقع دیا اور انہیں ہدایت دی کہ 17مارچ کو عدالت میں حاضر رہیں ۔ جب وہ امکان ہے کہ تینوں قائدین کے خلاف الزامات وضع کرنے کے لئے اس کے حکم کا اعلان کرے گی۔

Defamation case: Court grants exemption to Arvind Kejriwal for the day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں