عآپ کا مفت خدمات کی فراہمی کا ایجنڈہ - آر ایس ایس کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

عآپ کا مفت خدمات کی فراہمی کا ایجنڈہ - آر ایس ایس کا انتباہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عاپ کے ذریعہ دہلی میں اشیاء، خدمات کی مفت فراہمیکی سیاست کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر نے آج کہا کہ یہ ملک کی ترقی کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ترجمان نے تازہ شمارے کے اداریہ میں دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کو حیرت انگیز قرار دیا ہے ، جب کہ اسی وقت اورند کجریوال کی زیر قیادت پارٹی کو فتح کوڈراوا کہا گیا ہے۔ ڈر اس بات سے ہے کہ کجریوال اپنی خدمات کو مفت فراہم کرنے کا ایجنڈہ بڑھا رہے ہیں اور ٹکراؤ کی سیاست اختیار کررہے ہیں۔ دیگر تمام پارٹیاں اسے فالو کریں گی اور اس ماڈل کو اختیار کریں گی ۔مخالف بی جے پی ازم کی وجہ کی حمایت کرتے ہوئے یہ ان کے لئے کافی آسان ہے کہ ہر چیز کے لئے مرکز کو مورد الزام ٹھہرائے ۔ دباؤ پیدا کرکے اس طرح کی طاقتیں مرکز پر ان معروف اقدامات کے لئے دباؤ بڑھا سکتی ہیں۔ اگرایسا ہوتا ہے تو اس سے حکومت کے ترقی کے ایجنڈہ اور وسیع تر قومی مفاد پرمضرت رساں اثرات مرتب ہوں گے ۔اداریہ میں آگے یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ عاپ کے ذریعہ پھیلائی گئی مفت فراہمی کی سیاست میں اس ترقی کی رفتار کو متاثر کرنے کی صلاحیت ہے ۔ کجریوال اور انکے حمایتی اس خوفناک فتح کے پھلوں سے مسرورہوں گے اس درمیان معاشی محاذ پر نریندر مودی حکومت کے حدف کو نظر انداز نہ کریں اور ان لوگوں کی طرف سے ہوشیار رہیں اور انہیں ہندوستان کی ترقی کو ختم کرنے کا موقع نہ دیں ۔

aap agenda free provision of services RSS alerts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں