ماحولیاتی قوانین میں تبدیلی - جئے رام رمیش کی مرکز پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

ماحولیاتی قوانین میں تبدیلی - جئے رام رمیش کی مرکز پر تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس قائد اور ماحولیات کے سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج الزام عائد کیا کہ حالیہ حکومت ’’تیز ترین معاشی ترقی‘‘ حاصل کرنے کا نام پر سبز قوانین(ماحولیاتی قوانین) کی عمارت کو ڈھانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ماحولیات کا کام ملک کی ماحولیات اور جنگلاتی خزانوں کی حفاظت کرنا ہے ناکہ معاشی ترقی کر پرموٹ کرنا، رمیش نے کہا کہ وہ جس رخ پر جارہے ہیں میں اس سے متفق نہیں ہوں کیونکہ معاشی ترقی کے نام پروہ ماحولیاتی قوانین اور ضوابط کی عمارت کوڈھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انکا یہ تبصرہ اس تناظر میں آیا جب کہ حکومت مختلف ماحولیاتی قوانین میں رد و بدل پر غور کررہی ہے وہ ماحولیاتی کلیئرنس کے عمل میں تیزی لاکر معاشی ترقی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ دہلی عالمی کتاب میلہ میں اپنی کتاب ، گرین سگنلس، کی رسم اجراء کے بعد جے رام رمیش نے کہا، وزارت ماحولیات کا کام ماحولیات کا تحفظ ہے نہ کہ جی ڈی پی کو پرموٹ کرنا۔ حکومت ہند کا کام جی ڈی پی کو بڑھانا ہے۔ وزارت ماحولیات کا بنیادی کام ماحولیات کی حفاظت کرنا ہے ۔ حالیہ ماحولیات کی وزارت کے بارے میں انہوں نے تبصرہ کیا وہی کیجئے جو آپ سوچتے ہیں کہ آپ کو کرنا ہے ۔ اسے شفاف معنی اور جوابدہی کے طرز عمل کے طور پر کیجئے اور وجوہات دیجئے کہ آپ ایسا کیوں کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں