بجلی کی قیمتوں میں نصف تخفیف کی کارروائی شروع - دہلی کی نئی حکومت کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

بجلی کی قیمتوں میں نصف تخفیف کی کارروائی شروع - دہلی کی نئی حکومت کے اقدامات

نئی دہلی
یو این آئی
پہلے کابینی اجلاس کے بعد انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اہم وعدوں کی تکمیل کے طور پر عام آدمی پارٹی حکومت نے آججہاں دہلی کے پسماندہ رہائشی علاقوں میں ہوئی انہدامی کارروائی پر پابندی لگائی، وہیں اپنے بڑے فیصلوں میں اروند کجریوال حکومت نے اپنے فینانس اور بجلی محکمہ کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ الکٹر سٹی قیمتوں میں نصف تخفیف کی تجاویز فوری روانہ کردیں۔ اپنے پہلے کابینی اجلاس میں عاپ نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ ڈی ٹی سی بسوں میں مسافروں کے تحفظ کے تئیں مارشلس کے طو پر ہوم گارڈس کی تعیناتی کے لئے ڈی جی ہوم گارڈ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے روڈ میپ تیار کریں ۔ دہلی حکومت نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ23اور24فروروی کو ریاستی اسمبلیسیشن منعقد کیاجائے ۔ خیال رہے کہ70نشستوں والی اسمبلی میں عاپ کو67اور بی جے پی کی محض3نشستیں ہیں ۔ کابینی اجلاس کافی ہنگاموں میں ہوا کیونکہ میڈیا کو دہلی سکریٹریٹ میں داخلہ پر امتناع کیا گیا تھا ۔ کابینی اجلاس کے بعد حکومتی فیصلوں سے میڈیا کو واقف کرانے کے لئے منظم کردہ رسمی پریس کانفرنس کا برہم میڈیا نے مقاطعہ کیا۔ بے ہنگم آوازوں کے پیش نظر ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا آہستہ سے کھسک لئے ۔

Delhi: AAP government invites proposals for reducing electricity tariffs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں