پاکستانی معیشت کی بقا کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

پاکستانی معیشت کی بقا کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری

لاہور
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف نے پر عزم انداز میں کہا کہ پاکستان بہر قیمت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتحیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کی بقاء کے لئے کامیابی ضروری ہے ۔ نواز شریف نے توانائی بحران کے خاتمہ کا بھی عہد کیا ۔ وزیر اعظم نے پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی فورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں ۔ ہم اس جنگ میں بہر قیمت کامیاب ہوں گے کہ بالآخر یہ معاشی بقا کا معاملہ ہے۔ یہ جنگ نہ تو انفرادی ہے اورنہ علاقائی ۔ یہ پورے ملک اور قوم کی جنگ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 16دسمبر کو پشاور کے ایک فوجیا سکول پر حملہ نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ سے متعلق عہد اور عزم کو توانائی اور تقویت بخشی ہے ۔ ہم سرزمین پاکستان کو دہشت گردی سے پاک اور اس کے خطرات سے محفوظ بناکر ہی دم لیں گے ۔ اسکولی بچوں نے شہید ہوکر ہمارے عزم مصمم کو مزید تقویت بخشی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی تک ہم چین سے ہرگز نہ بیٹھیں گے ۔ وزیر اعظم نے اس راہ میں حائل رکاوٹوں کا حوالہ سے کہا کہ بے شک ملک کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے میں وقت درکار ہوگا تاہم اس سے زیادہ اہمیت کا حامل ہمارا عزم اور ہمارا عہد ہے ۔ سیاسی قیادت اور مسلح افواج کی مشترکہ کوششیں بار آور ثابت ہوں گی اور ہم اسے شکست دینے میں کامیاب ہوں گے ۔ تقریب میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے ۔وزیر اعظم نے اس کے ساتھ ہی یہ وعدہ بھی کیا کہ ملک میں تو گیس کی قلت ہوگی اور نہ ہی عوام لوڈ شیڈنگ سے بے حال ہوں گے۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ 2018ء میں ان کی میعاد کی تکمیل تک یہ نشانہ حاصل کرلیاجائے گا ۔ ہم اپنی حکومت کی میعاد کے دوران ہی توانائی بحران پر قابو پالیں گے۔ پاکستان ایک بار پھر معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ہم اپنی میعاد حکومت کے دوران ہی اپنے مقصد میں کامراں ہوں گے ۔ نواز شریف نے اس کے ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو کل سے نافذ العمل ہوگا۔ پٹرول کی قیمتیں فی لیٹر7.99ہائی اسپیڈ ڈیزل میں5روپے62پیسے اور لائٹ ڈیزل میں فی لیٹر9روپے56پیسے کم کرنے کا اعلان کیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اب80روپے 61پیسے میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت آج تک فی لیٹر86روپے23پیسے تھی۔ شریف نے یہ وضاحت بھی کی کہ حکومت، عوام کو راحت رسانی کی پابند ہے لہذا یہ نقصان بھی برداشت کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم کی قیمت میں کمی کے باوجود بعض ممالک نے اپنے عوام کو راحت نہیں دی ہے ۔

Eliminating terror crucial for Pak's economic survival: Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں