بی جے پی اور پی ڈی پی مفاہمت پر عمر عبداللہ کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-28

بی جے پی اور پی ڈی پی مفاہمت پر عمر عبداللہ کا ردعمل

سری نگر
پی ٹی آئی
بی جے پی اور پی ڈی پی میں مفاہمت طے ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ قطب شمالی اور قطب جنوبی کا اتحاد ہے اور سوال کیا کہ جموں و کشمیر کی سڑکوں پر جشن کہاں ہے؟ نیشنل کانفرنس کے لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اس مفاہمت کے بعد ریاست کا دارالحکومت ناگپور کو منتقل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کا در پردہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید اور وزیر اعظم نریندر مودی کا بغلگیر ہونا قطب شمالی اور قطب جنوبی کا ملاپ ہے ۔ اور جموں و کشمیر کا دارالحکومت ناگپور منتقل ہوگیا ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل نے عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ ریاست کی سڑکوں پر کہاں جشن ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد پر کشمیر کے عوام کار د عمل خاموشی ہے ۔ انہوں نے کہا’’ مجھے یقین ہے کہ اب چند پٹاخے چھوڑے جائیں گے لیکن عام رد عمل ایک فیصلہ کن خاموشی ہے ۔‘‘ لوک سبھا میں مودی کی تقریر پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم ہند نے طاقتور الفاظ استعمال کئے اب اس قول کے عمل میں تبدیل ہونے کا انتظار ہے کیونکہ اکثر یہ کہاجاتا ہے کہ بات ہلکی ہوتی ہے ۔

With Mufti, Modi hug capital of JK shifted to Nagpur: Omar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں