انتظار کیجئے اور دیکھئے - راہول کے مستقبل پر سونیا گاندھی کا جواب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-27

انتظار کیجئے اور دیکھئے - راہول کے مستقبل پر سونیا گاندھی کا جواب

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے غیر موجودگی کی اطلاعات کے دوران پارٹی صدر سونیا گاندھی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں سونیا گاندھی نے آج کہا ہے کہ میڈیا اس معاملے میں انتظار سے کام لے ۔ ایک ٹی وی نیوز چینل نے بتایا کہ سونیا گاندھی کو یہ کہتے ہوئے بتایا کہ جب راہول گاندھی صدر کانگریس بن جائیں گے ہر کسی کو اس سے مطلع کیاجائے گا۔ چند دنوں سے یہ ایسی قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ راہول گاندھی کو اس سال اندرون چند ماہ مارچ یا اپریل میں جب کل ہند کانگریس کے کنونش ہوگا، صدر پارٹی بنایاجاکستا ہے ۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بھی زور پکڑیں جب کانگریس کے دو اعلیٰ قائدین ڈگ وجئے سنگھ اور کمل ناتھ نے پارٹی قیادت کے لئے مشکل صورتحال کھڑی کردی اور نہرو خاندان پر اپنے ایقان کو مضبوط کیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے گزشتہ رات ایک ٹی وی چیانل کو دئیے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں (سنجے گاندھی تناظر میں) کہا کہ راہول گاندھی ایک طاقتور لیڈر کی حیثیت سے ابھرسکتے ہیں ۔ پارٹی میں ان کی ترقی کے کوئی خلاف نہیں ہے ۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ میں نہیں معلوم کہ پارٹی میں راہول کی کوئی مخالفت کرے گا لیکن ایسی کونسی پارٹی ہے جس کے اظہار رائے میں فرق نہیں ہوتا لیکن میں نہیں سمجھتا ہوں کہ پارٹی کی قیادت کے لئے راہول گاندھی کو کوئی مزاھمت کرنی پڑے گی ۔ پارٹی کے ایک اور اہم قائد کمل ناتھ نے ڈگ وجئے سنگھ سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی قیادت کو جونیر گاندھی کے حوالہ کردینی چاہئے ۔
پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کومسترد کردیا اور اسے پارٹی میں الجھن اور نسل کے فاصلے کے بارے میں سینئر قائدین کمل ناتھ اور ڈگ وجئے سنگھ کے ریمارکس کو ان کی شخصی رائے قرار دیا ۔ پارٹی نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی مل کر پارٹی کو چلار ہے ہیں ۔

Wait and see, says Sonia Gandhi on the future of Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں